یو این آئی
مریخ پر تحقیق کے لئے جانے والا ہندوستان کا مریخ مشن اپنا90فیصد سفرپورا کرچکا ہے اور مطلوبہ مقام سے کچھ لاکھ کلو میٹر ہی دوررہ گیا ہے ۔ ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم( اسرو) نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پوسٹ میں کہا’’سرخ سیارہ کی طرف بڑھنے والا مریخ مشن نے90فیصد اپنا سفر پورا کرچکا ہے ۔ مریخ مشن کو مجموعی طور پر198کروڑ کلو میٹر دوری طے کرنی ہے ۔ جس میں وہ اب تک تقریباً18کروڑ کلو میٹر کی دوری طے کرچکا ہے ۔ متعینہ پروگرام کے مطابق یہ گاڑی24ستمبرکو اپنے مطلوبہ مقام پر پہنچے گی ۔اسرو نے حال ہی میں بتایاتھا کہ مریخ مشن کے سیال ایندھن والے انجن کو تقریباً10مہینے کی خاموشی کے بعد دوبارہ بیدار کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔ مریخ مشن کے سرخ سیارہ کے مدار میں داخل کرنے کے لئے اس انجن کو دوبارہ چالو کرنا ضروری ہے ۔ اس انجن کو گزشتہ یکم دسمبر کو بند کردیا گیا تھا ۔ اس وقت سے یہ سلپ موڈ میں ہے۔ اس گاڑی کی رفتار کو کم کرنے اور اسے مریخ کے مدار میں نصب کرنے کے لئے اس انجن کو دوبارہ چالو کیاجائے گا۔ مریخ مشن24ستمبر کو اپنی منزل تک پہنچے گا اور اسی دن صبح ساڑھے سات بجے سیال ایندھن والے انجن کو دوبارہ چالو کیاجائے گا۔ اس کے انجن کو یک دسمبر کو22منٹ کے لئے چالو کیا گیا تھا اور اس وقت ریخ مشن کی رفتار کو648میٹر فی سکنڈ سے بڑھاکر زمین کے آخری مدار سے باہر کیا گیا تھا ۔
گزشتہ ہفتے اسرو نے بتایا تھا کہ مریخ مشن منزل سے90لاکھ کلو میٹر دور رہ گیا ہے اور زمین سے189کروڑ کلو میٹر دور پہنچ گیا ہے ۔ مجموعی طور پر450کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کردہ مریخ مشن کو گزشتہ سال پانچ نومبر کو آندھرا پردیش کے شرری ری وٹا تجربہ گاہ سے قطبی سیارہ لانچنگ گاڑی پی ایس ایل وی سی25کے ذریعہ لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 5مرتبہ اسے اعلیٰ مدار میں نصب کیا گیا تھا ۔ اس گاڑی کے ساتھ5تجرباتی آلات لائمین الفافوٹومیٹر ، متھین سینسر ، مارس کلر، کیمرے ، تھرمل انفراریڈ امیجنگ اسپیکٹرومیٹر اور مارس ای سو فیرک نیوٹرل مپوزیش اینالائزر بھیجے گئے ہیں جو مریخ کے ماحول کے بارے میں معلومات اکٹھا کریں گے جو اس سرخ سیارے کے راز پر سے پردہ اٹھانے میں سائنسدانوں کے لئے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں ۔ دریں اثناء امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی سرخ سیارے کے لئے اپنے نئے مشن کا اعلان کردیا ہے ۔ سات ارب ڈالر کے اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) کو نمبر2018میں لانچ کئے جانے کا امکان ہے ۔ (ایس ایل ایس) دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ ہوگا اور اس کے ذریعے انسان کو سرخ سیارے پر بھیجنے کا منصوبہ ہے ۔
Mars Orbiter Mission completes 90% journey: ISRO
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں