ایس این بی
وزیر اعلیٰ آندھر اپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے ریاست آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت سے متعلق میڈیا کی خبروں پر اظہار برہمی کیا۔ انہوں نے اپنے پارٹی قائدین کو ہدایت دی کہ وہ ریاست کے مجوزہ نئے دارالحکومت کے تعلق سے متضاد بیانات جاری نہ کریں۔ آج ایوان کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد تلگو دیشم لیجسلیچر پارٹی آفس میں میڈیا کے نمائندوں کی اس خواہش پر کہ وہ آندھرا پردیش کے نئے دارالحکومت پر تبصرہ کریں ۔ چندرابابو نائیڈو نے برہمی کے عالم میں کہا کہ مجھے ریاست کے دارلحکومت سے متعلق متضاد خبروں پر کیوں تبصرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی یہ لکھتا ہے کہ دارالحکومت دونا گنڈہ ہوگا اور کوئی یہ لکھتا ہے کہ وینو گونڈہ ہوگا۔ جبکہ دیگر یہ لکھتے ہیں کہ دارالحکومت ماچرلہ ہوگا ، نائیڈو نے کہا کہ ایسی متضاد خبریں صحیح نہیں ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے سوال کیا کہ آیا انہوں نے شیواراما کرشنن رپورٹ دیکھی ہے جو جمعرات کے روز مرکزی وزارت داخلہ کو پیش کی گئی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نئے دارالحکومت سے متعلق شیواراما کرشنن کمیٹی رپورٹ کی نقل ہنوز انہیں موصول نہیں ہوئی ہے اور رپورٹ تفصیلی مطالعہ کئے بغیر وہ اس مسئلہ پر کیسے اظہار خیال کرسکتے ہیں ۔ وزیر فینانس آندھر ا پردیش وائی راما کرشنوڈے نے کہا ہے کہ ریاست کے لئے نئے دارالحکومت سے متعلق تجاویز اور مشورے دینے کے لئے مرکز نے کمیٹی مقرر کی ہے ۔ حتمی طور پر منتخبہ حکومت اس تعلق سے کوئی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ مرکز اس مسئلہ پر ریاستی حکومت سے مذاکرات کے بعد کوئی فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شیواراما کرشنن کمیٹی کی سفارشات میں سے کوئی ایسی سفارش قبول کرے گی، جو عوام کے لئے قابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے دارالحکومت کے لئے مقام سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو کوئی اعتراض ہونے پر وہ شیواراما کرشنن کمیٹی سے رجوع ہوسکتی ہیں، جب کہ ریاستی حکومت ان کی درخواست پر غور کرنے کی پابند نہیں ہے ۔ رائی راما کرشنوڈو نے کہا کہ اس مسئلے کے تعلق سے چندرابابو نائیڈو کوئی فیصلہ کریں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ کسی بھی وزیر کو نئے دارالحکومت کے تعلق سے اظہار خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو ، شیوارام اکرشنا کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد نئے دارالحکومت پر کوئی وضاحت پیش کریں گے۔
Naidu scotches speculation over new Andhra capital
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں