اسلامی مملکت کے جنگجوؤں پر امریکہ کے ہوائی حملوں میں شدت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

اسلامی مملکت کے جنگجوؤں پر امریکہ کے ہوائی حملوں میں شدت

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ایک اہم کارروائی کے تحت امریکہ نے اسلامی مملکت کے جنگجوؤں کے خلاف ہوائی حملوں کی مہم کو وسعت دے دی ۔ امریکی طیاروں نے عراق کے سب سے بڑے ڈیم کے قریب اسلامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ امریکہ نے کرد فوج اور عراق کی فوج کے ساتھ مل کر جہادیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ امریکی لڑاکا طیاروں اور ڈرون طیارہ نے کرد دارالحکومت اربیل کے قریب بمباری کی موصل ڈیم کے قریب یہ ہوائی حملے کئے گئے ۔یہ بات امریکی محکمہ جنگ پنٹگان نے کہی ۔ ہوائی حملوں میں چار بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا۔7مسلح گاڑیوں کو تباہ کردیا گیا ۔ یہ بات امریکی سنٹرل کمانڈ نے کہی ۔ اسلامی مملکت نے دریائے دجلہ پر واقع موصل ڈیم پر قبضہ کرلیا۔ یہ قبضہ7اگست کو کیا گیا ۔ امریکی صدر بارک اوباما نے بار بار کہا تھا کہ یہ حملے امریکی شہریوں کی حفاظت کی حد تک رہیں گے ۔ امریکی ہوائی حملے اس وقت ہوئے جب کہ اسلامی انتہا پسندوں نے یزیدی مذہبی اقلیت کے افراد کا قتل عام کیا۔ اسلامی جنگجوؤں نے عورتوں اور بچوں کو قبضہ میں لے لیا ۔ اسلامی جنگجو کئی دن سے پناہ گزینوں کا محاصرہ کئے ہوگئے ہیں۔ یزیدی فرقہ کوحکم دیا گیا کہ وہ اسلام قبول کرلیں ۔ کردش افواج نے امریکی ہوائی حملوں کے دوران اسلامی جنگجوؤں کو پیچھے ڈھکیل دیا ۔ موصل ڈیم کے قریب جنگجوؤں پر ہوائی حملے کئے گئے ۔ اسلامی مملکت عراق و شام کی جانب سے لڑائی دو ماہ سے جاری ہے ۔ اس کے نتیجہ میں عراق ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا ۔ اس دوران مسلکی عصبت رکھنے والے نوری المالکی کے مستعفیٰ ہونے پر امریکہ نے اطمینان کا سانس لیا ۔ کردش افواج موصل ڈیم کی طرف پیشقدمی کررہے ہیں ۔ موصل ڈیم دریائے دجلہ پر واقع ہے ۔ موصل ڈیم سے زرعی کاشت کے لئے پانی فراہم ہوتا ہے اور بجلی پیدا کی جاتی ہے ۔ اس ڈیم پر قبضہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔ موصل ڈیم کے نصف حصہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ اسلامی جنگجو پیچھے ہٹتے ہوئے بموں کو نصب کررہے ہیں۔ ان بموں کی وجہ کرد افواج کی پیشقدمی سست ہے ۔ انبار صوبے میں جو بغداد کے مغرب میں ہے عرب قبائیلیوں نے حملوں میں مدد کی ۔ دریائے فرات کی وادی میں بھی لڑائی جاری ہے ۔ دریائے فرات پر بھی ایک اور ڈیم ہے ۔

U.S. warplanes, drones strike ISIS in Iraq, again

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں