جاریہ سال مکہ معظمہ کے شعبہ رہائش کو دوران حج 3 بلین ریال کے نقصان کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

جاریہ سال مکہ معظمہ کے شعبہ رہائش کو دوران حج 3 بلین ریال کے نقصان کا اندیشہ

جدہ
عرب نیوز
سال حال مکہ معظمہ میں عازمین کی رہائش کے شعبہ کو تین بلین سعودی ریال کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ۔ یہ صورتحال بیرونی عازمین حج کی تعداد میں کمی سے متعلق سرکاری حکم کا نتیجہ ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کمیٹی کے صدر نشین منصور ابوریاش نے مکہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایم سی سی آئی) سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی اور کہا کہ نقصان (حرم شریف) کے جاریہ توسیعی کام علاقائی بے چینی کی صورتحال اور ایبولا وائرس کے اثرات کا نتیجہ ہے ۔، انہوں نے کہا کہ سال حال3.5بلین سعودی ریال آمدنی سال گزشتہ کے منافع کے مقابلہ میں45فیصد کم ہے۔ توقع ہے کہ شعبہ موجودہ صورتحال سے پوری طرح باہر نکل آئے گا تاہم مسجد الحرام کی توسیع مکمل ہونے کے بعد ہی ایسا ہوسکتا ہے ۔2016میں لگ بھگ20لاکھ بیرونی عازمین حج توقع ہے کہ سعادت حج سے مشرف ہوں گے ۔ اس طرح مقدس شہر مکہ معظمہ میں ہوٹلوں اور دیگر رہائشی مقامات کی مانگ میں اضافہ ہوجائے گا ۔ ابو ریاش نے عرب نیو زکو یہ بات بتائی اور کہا کہ’’نقصان کا ایک اور ذریعہ افریقی ممالک جیسے سیراکیون سے آنے والے عازمین پر عائد کردہ حالیہ امتناع ہے۔ ایبولا وائرس پھوٹ پڑنے کے بعد یہ امتناع عائد کیا گیا ہے۔ جاریہ سیاسی بحرانوں سے عالم عرب متاثر ہے‘‘۔ صدر نشین رئیل اسٹیٹ کمیٹی نے الزام لگایا ہے کہ حج کمپنیوں اور ٹورازم ایجنسیوں کے سبب مالکان مکانات اور سرمایہ کاروں کو زبردست نقصانات ہورہے ہیں ۔ ہاؤزنگ قیام پر اوسطاً ایک عازم حج ڈھائی ہزار سعودی ریال خرچ کرتا ہے۔ جو عازمین وسطی مکہ میں کسی مقام پر ٹھہرتے ہیں وہ4تا7ہزار سعودی ریال کے درمیان ادا کرتے ہیں ، اور جو عازمین زیادہ دور ٹھہرائے جاتے ہیں وہ ایک ہزار تا ڈھائی ہزار سعودی ریال ادا کریں گے ، حیرت کی بات ہے کہ کمروں میں سے کئی کمرے اب تک بھی خالی رہے ۔ مکہ ہاؤزنگ شعبہ میں جائیداد کے کاروبار سے وابستہ ماڈن ضرار نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے زمانہ حج کے دوران عازمین ،اپنی رہائش کے لئے اوسطاً3ہزار سعودی ریال ادا کریں گے ۔ فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کے مصارف جداگانہ ہیں جن کا انحصار ان ہوٹلوں کی پیش کردہ خدمات کی بنیاد پر ہوتا ہے ۔ جو عازمین لکژری ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں وہ پچیس ہزار سعودی ریال سے زیادہ بھی خرچ کرسکتے ہیں ، لیکن ایسے عازمین کی تعداد معدود چند ہے۔ ضرار نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مالکین جائیداد اور بیرونی سیاحتی کمپنیوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا امکان ہے ۔ کمپنیوں کے منجملہ متعدد کمپنیوں نے آنے والے حج کے مصروف سیزن سے عین قبل اپنے گاہکوں کے لئے ہوٹل کمروں کی بکنگ شروع کردی ہے ۔ شعبہ رہائش میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک اور شخص توفیق السہیر ی نے بھی بتایا کہ2013کے بالمقابل سال حال جائیدادوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ بالخصوص بیرونی عازمین حج کی تعداد میں کمی کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔

Makkah real estate foresees a SR3 billion loss this Haj

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں