سرحد پار سے دہشت گردوں کی مداخلت کا اندیشہ - راجستھان اسکواڈ چوکس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-30

سرحد پار سے دہشت گردوں کی مداخلت کا اندیشہ - راجستھان اسکواڈ چوکس

جئے پور
پی ٹی آئی
راجستھان کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ( اے ٹی ایس) نے 15دہشت گردوں کی امکانی مداخلت کاری اور حملوں کے اندیشوں کے سبب چوکسی اختیار کرلی ہے ۔ مرکزی انٹلیجنس ایجنسیوں کے فراہم کردہ مواد کا حوالہ دیتے ہوئے اے ٹی ایس نے جئے پور اور جودھپور کے پولیس کمشنروں ونیز تمام ضلع سپرنٹنڈنٹس بشمول جی آر پی سپرنٹنڈنٹس کو ملک میں15دہشت گردوں کی مداخلت کاری کے امکانات سے آگاہ کردیا ہے ۔ اے ٹی ایس کی اطلاع میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر ، دھماکو جیاکٹس ، گاڑیوں کے ذریعہ لے جائی جانے والی دھماکو اشماء بنانے کے ماہر ہیں۔ یہ عناصر ملک میں مختلف مقامات پر دھماکے کرسکتے ہیں ، اور اہم تنصیبات کو نشانہ بناسکتے ہیں ۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل اے ٹی ایس الوک ترپاٹھی نے بتایا کہ’’ ہمیں مرکزی انٹلیجنس ایجنسیوں سے اطلاع ملی ہے کہ15دہشت گرد عناصر ملک میں مداخلت کاری کرسکتے ہیں ۔ تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ وہ کس علاقہ سے سرحد عبور کرسکتے ہیں۔ ہم نے یہ اطلاع ضلع سپرنٹنڈنٹس کو بھیج دی ہے اور ان سے چوکس رہنے کی خواہش کی ہے ۔ ان عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خطرہ کے پیش نظر مناسب سیکوریٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور چوکسی برقرار رکھیں۔‘‘

Terrorists waiting to cross into Rajasthan from Pakistan, alert issued

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں