کشمیر پر موقف نرم کرنے علیحدگی پسندوں سے رام جیٹھ ملانی کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

کشمیر پر موقف نرم کرنے علیحدگی پسندوں سے رام جیٹھ ملانی کی اپیل

سرینگر
یو این آئی
سابق مریزی وزیر اور کشمیری کمیٹی کے سربراہ رام جیٹھ ملانی نے علیحدی پسندوں سے کشمیر کے موقف میں نرمی لانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے زیادہ تر عوام نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کو منظور کرلیا ہے اور ایک چھوٹا ساطبقہ ہی مخالفت کررہا ہے تاہم حریت کانفرنس کے سخت گیر لیڈر سید علی شاہ گیلانی نے جیٹھ ملانی پر یہ واضح کردیا کہ وہ کشمیر کے مسئلہ کے تعلق سے اپنا موقف تبدیل نہیں کرسکتے جبکہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر کسی فورم میں بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ رام جیٹھ ملانی اس وقت وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کو انتخابات میں حصہ لینے پر رضا مند کرنے کے لئے آئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کل سید علی شاہ گیلانی اور شبیر احمد شاہ سے تفصیلی ملاقات کی ۔ انہوں نے علیحدگی پسند قائدین سے اپنا موقف نرم کرنے کی اپیل کی تاکہ وادی کشمیر میں مستقل امن قائم ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور بر صغیر میں چونکہ حالات بدل چکے ہیں ۔ اس لئے علیحدگی پسندوں کو اپنا موقف تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ شبیر احمد شاہ کا موقف مثبت رہا ۔ تاہم حریت کے ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ سید علی شہ گیلانی نے جیٹھ ملانی کو بتادیا کہ وہ کشمیر کے تعلق سے اپنا موقف تبدیل نہیں کرسکتے اور اس مسئلہ کا ریاست کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل تلاش کیاجانا چاہئے ۔ گیلانی ے جیلوں اور تفتیش گاہوں میں محروس کشمیریوں کے مسئلہ پر بھی جیٹھ ملانی سے بات کی۔ ایک گھنٹہ طویل ملاقات کے دوران گیلانی کی گھر پر نظر بندی کا مسئلہ بھی آیا۔

Soften stand on Kashmir, Jethmalani to separatists

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں