تاج محل میں سیاحوں کا ریکارڈ ہجوم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

تاج محل میں سیاحوں کا ریکارڈ ہجوم

آگرہ
یو این آئی
اختتام ہفتہ کے حالیہ دو دنوں میں تاج محل کے دیدار کے لئے آنے والے سیاحوں نے ایک نیا ریکارڈ درج کیا جب گزشتہ روز تقریباً55ہزار افراد مغلیہ دور سلطنت کی نشانی اس مقربے کی سیاحت کی غرض سے آئے۔ صرف ایک روز میں48ہزار 889ٹکٹ فروخت کئے گئے جس سے تاج محل کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ اسکے ساتھ اگر بچوں کی تعداد بھی جوڑی جائے تو یہ تعداد55ہزار سے زیادہ ہوسکتی ہے ۔ محکمہ آثا ر قدیمہ کے عہدیداروں نے یو این آئی کوآج یہاں بتایا کہ تاج محل کے تینوں دروازوں پر بہت زیادہ بھیڑ تھی اور ٹکٹوں کی فروخت میں بھی ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ادائیگی کرنے والے سیاحوں کا سب سے زیادہ ریکارڈ12اگست2013کو درج کیا گیا تھا جب ایک ہی روز تقریباً46ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔ جب کہ مفت سیاحت کے دنوں میں تاج محل کی دیدار کرنے والے سیاحوں کی تعداد80ہزار سے زیادہ ہوجاتی ہے ۔ چونکہ اس مرتبہ جمعہ کے روز یو م آزادی ہونے کے سبب چھٹیوں کے دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور پیر کے روز جنم اشٹمی کا تہوار بھی ہے جس کے پیش نظر یہ نیا ریکارڈ دیکھنے کو ملا ۔ اہلکاروں نے بتایا کہ یہ مجموعی48ہزار889میں سے دو ہزار646ٹکٹ غیر ملکی سیاحوں کو فروخت کیا گیا ہے جن میں سے104سیاح سارک ممالک سے آئے تھے ۔ سیاحوں کی تعداد میں غیر متوقعہ اضافہ کی وجہ سے قومی شاہراہ نمبر 2اور آگرہ، جے پور ہائی وے پر کافی زیادہ ٹریفک دیکھی گئی ۔

Over 48,000 Taj tickets sold on Saturday, new record

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں