سہارنپور کے فساد زدہ تاجرین کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-02

سہارنپور کے فساد زدہ تاجرین کا احتجاج

لکھنو
یو این آئی
فساد سے متاثرہ شہر سہارنپور کے تاجرین نے آج اپنی دکانات کو پہنچنے والے نقصانات کی پابجائی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ حکام نے اگرچیکہ نقصانات کا اندازہ کرنے کے لئے اسٹیٹ کمرشیل ٹیکسس کی جانب سے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی نگرانی میرٹھ ڈیویژنل کمشنر کرے گا لیکن تاجرین نے آج اپنی دکانیں کھولنے کے بعد معاوضہ کے بارے میں کوئی اعلان نہ کرنے پر احتجاج کیا ہے ۔ تاجرین سیاہ فیتے باندھے ہوئے تھے ۔ قبل ازیں سہارنپور کے حالات میں بہتری کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے آج ایک ساتھ صبح دس بجے سے شام چھ بجے کرفیو میں چھوٹ دی ہے ۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار پانڈے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں حالات میں تیزی سے بہتری کی وجہ سے آج پورے شہر میں ایک ساتھ صبح دس ب جے سے چھ بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کرفیو میں چھوٹ کے دوران لوگوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کی اور ضروری سامان خریدا ۔ اس دوران سلامتی دستوں کی گشت جاری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں ٹووہیلر پر دو سے زائد لوگوں کے بیٹھنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ اس درمیان سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ پولیس تشدد بھڑکانے اور لوٹ پاٹ کے واقعات میں ملوث افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اب تک تشدد بھڑکانے کے اہم ملزم محرم علی سمیت100سے زائد افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔ تشدد بھڑکانے کے اہم ملزم محرم علی پر گرفتار کے بعد قومی سلامی ایکٹ (این ایس اے) لگایا گیا ہے ۔ یادرہے کہ گزشتہ جمعہ کی صبح شہر کے گنجان آبادی والے قطب شیر علاقہ میں انبالہ روڈ پر ایک گردوارہ پر تعمیراتی کام کو روکے جانے کی وجہ سے دواقلیتی فرقوں کے افراد کے درمیان تنازعہ ہونے کے بعد شہر میں پتھراؤ، آتشزنی ،لوٹ اور فائرنگ شروع ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد قطب شیر کوتوالی ، منڈی، صدر بازار کوتوالی دیہات اور جنک پوری سمیت چھ تھانہ علاقوں میں بے معیاری کرفیو نافذ کر کے تشدد پر آمادہ افراد کو دیکھتے ہی گولی مار نے کا حکم دیا گیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں