سہارن پور فسادات سے 244 کروڑ روپے کا نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

سہارن پور فسادات سے 244 کروڑ روپے کا نقصان

لکھنو
پی ٹی آئی
سہارنپور میں حالیہ فساد اور آتشزنی کی وجہ سے شہر کو تقریباً244کروڑ کا نقصان ہوا ہے ۔ صنعتی تنظیم اسوسی ایٹیڈ چیمبرس آف کامرس اینڈ انٹر پرائزس( اسو چام) کی جانب سے منعقدہ سہارن پور فسادات کے معاشی اثر کے ایک تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمال اور میڈیم صنعتوں کو تقریباً25کروڑ روپے کے نقصانات سے دوچار ہونا پڑا اور مزدوروں کو تقریباً18کروڑ روپے مالیتی اجرت کا نقصان ہوا ۔ ضلع سہارن پور کی تقریباً8.900کروڑ روپے مالیتی مجموعی گھریلو پیداوار کو مد نظر رکھتے ہوئے اسوچام اکنامک ریسرچ بیورو نے10روزہ فسادات کے دوران تقریباً244کروڑ روپے مالیاتی مجموعی گھریلو پیداوار کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ۔ ضلع میں زراعت، صنعت اور سرویسس سیکٹر کو قابل لحاظ رقم کا نقصان ہوا ہے ۔ تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ سہارن پور اور اس کے اطراف مرمت اور لکڑی کے فرنیچر ، ایگرو مشنری اور دیگر متعلقہ ملازمتوں میں تقریباً6000ورکرس مشغول ہیں جو فسادات سے بری طرح متاثر ہوئے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جملہ زائد از17ہزار صنعتی یونٹس کے تقریباً20فیصد نے اپنی دکانیں بند رکھیں اور انہیں تخمیناً23تا25کروڑ روپے کے درمیان نقصان ہوا ہے ۔ سہارن پور میں حالیہ فسادات کے نتیجہ میں مکانات، دکانات یا شورومس و دیگر فزیکل اثاثہ جات تباہ ہوگئے کیونکہ ہجوموں نے توڑ پھوڑ شروع کردی تھی ۔قومی سکریٹری جنرل اسوچام ڈی ایس راوت نے کہا کہ صنعتی سرگرمی ضلع کے بیشتر حصوں میں معطل رہی جسکے نتیجے میں نہ صرف صنعتوں کو بلکہ سرکاری خزانہ کو بھی قابل لحاظ مالیاتی نقصان ہوا۔

Saharanpur riots caused Rs. 244 crore loss: Assocham study

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں