گوا میں سری رام سینا کو سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی - وزیر اعلیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

گوا میں سری رام سینا کو سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی - وزیر اعلیٰ

پاناجی
پی ٹی آئی
گوا حکومت کے سابق موقف میں ایک تبدیلی میں چیف منسٹر منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ ریاست میں سری رام سینا( ایس آر ایس) کی متنازعہ دائیں بازو کی تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سری رام سینا کا گوا میں کوئی وجود نہیں ہے یہ کرناٹک میں کام کررہی ہے ۔ ایس آر ایس سربراہ پرومود متالک ہبلی میں قیام پذیر ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے اور سری رام سینا پر امتناع عائد کرنے کے لئے حکومت کرناٹک کو کون روک رہا ہے ۔ پاریکر نے آج وقفہ صفر کے دوران ریاستی قانون ساز اسمبلی میں یہ بات کہی ۔ شری رام سینا کو گوا میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ(متالک) گوا میں اپنی سر گرمیاں شروع کریں تو ہم ان کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ بی جے پی کے گوا ترجمان وِل فریڈ مسکیوٹا نے قبل ازیں ریاست میں ریاستی حکومت کی جانب سے شری رام سینا پر امتناع کے امکان کو رد کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستانی دستور ملک میں کسی بھی جگہ کسی شخص کو قانونی سرگرمیوں کے انعقاد سے نہیں روک سکتا ۔ ہم شری رام سینا کو ریاست میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے ۔ مسکیوٹا نے کہا کہ ہم اس وقت تک اس پر امتناع عائد نہیں کرسکتے تاوقتیکہ تنظیم قانون کے خلاف سر گرمیوں میں ملوث پائی جائے ۔ پاریکر نے قبل ازیں کہا تھا کہ ریاستی حکومت برداشت نہیں کرے گی کہ اگر شری رام سینا گوا میں لاء اینڈ آڈر کا مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔ یہ مسئلہ آزاد رکن اسمبلی وجئے سردیسائی کی جانب سے آج ایوان کی فلور پر اٹھایا گیا تھا جنہوں نے اس کے نئے ڈرامہ پر ایس آر ایس کے حامیوں کی جانب سے مبینہ طور پر ڈرامہ ڈائرکٹر توصیف ڈی ناویلم کو خطرہ کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا۔ پاریکر نے ایس آر ایس اور ڈائرکٹر کے درمیان بحث چھیڑنے کا میڈیا پر الزام عائد کیا ۔ توصیف کو ان کا موبائل فون ترک کرنا چاہئے یا سم کارڈ تبدیل کرنا چاہئے تب انہیں موصول ہونے والے دھمکی آمیز کالس رک جائیں گے ۔

Sri Ram sene will not be allowed: Parrikar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں