کشمیر میں دہشت گردوں کی تعداد میں قابل لحاظ کمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-13

کشمیر میں دہشت گردوں کی تعداد میں قابل لحاظ کمی

نئی دہلی
یو این آئی
جموں و کشمیر میں1996میں مختلف دہشت گرد تنظیموں کے6800دہشت گرد سرگرم تھے جب کہ جنوری2014میں ان کی تعداد کم ہوکر199ہوگئی ہے ۔ وزارت داخلہ کے وزیر مملکت کرین رجیجو نے آج لوک سبھا میں سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے لیکن حکومت کے پاس فی الحال سیکوریٹی فورسیز کو ہٹانے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی فورسیز ہٹانے کا فیصلہ ریاست اور مرکزی حکومت اعلی سطح پر سیکوریٹی بندوبست کا جائز ہ لینے کے بعد کرتی ہیں ۔ ایک دیگر سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے بتایا کہ قانونی سفری دستاویزات پر ہندوستان میں داخل ہونے والے4815پاکستانی شہریوں سمیت56ہزار785غیر ملکی شہریوں کو ملک میں مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ تک رہتے ہوئے پایا گیا ہے جن میں سب سیز یادہ افغانستان کے16ہزار194شہری ہیں ۔ مسٹر رجیجو نے بتایا کہ کچھ غیر ملکی شہری اپنے ملک میں مذہبی مظالم کے سبب قانونی دستاویزات پر ہندوستان آئے ہیں لیکن وہ واپس نہیں گئے جو ہمسایہ ممالک کے شہری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شہریوں کے اعداد و شمار موجود نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غیر سرکاری تنظیمیں ان شہریوں کی مبینہ طور پر مدد کررہی ہیں ۔ سرکاری ان تنظیموں کو کوئی مدد فراہم نہیں کراتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کی درخواست پر انہیں طویل مدتی ویزا( ایل ٹی وی) دیاجاتا ہے ۔ دہلی میں385،راجستھان میں25،ا تر پردیش میں پانچ اور اترا کھنڈ میں13پاکستانی شہریوں کو ایل ٹی وی دیا گیا ہے ۔ ایک دیگر سوال کے تحریری جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے وفاقی ریاستی خطوں کی تشکیل کی کوئی تجویز حکومت کے پاس زیر غور نہیں ہے ۔

No of militants comes down in J&K, says govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں