روس ہنودستان کو اے 50 طیارہ سربراہ کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

روس ہنودستان کو اے 50 طیارہ سربراہ کرے گا

ماسکو
یو این آئی
روس اور ہندوستان ایک معاہدہ پر دستخط کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں جسکے تحت ماسکو ہندوستان کو اے50وارننگ اور کنٹرول طیارہ سربراہ کرے گا۔ بیریف ایر کرافٹ کمپنی کے ڈائرکٹر جنرل ایگورگایوڈسکی نے بتایا کہ ہم نئی دہلی کو اے50طیارہ سربراہ کرنے کے لئے اس کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرنے والے ہیں ۔ یہ طیارہ جاسوسی اور نگرانی کے کاموں میں استعمال کیاجاتا ہے ۔ اس طیارہ کا وزن190,000کلو گرام ہے اور بنا ایندھن کے 4گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے جس میں عملہ کے5ارکان بھی سوار ہوسکتے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس وقت ہندوستان اور روسی ایر فورس کے عہدیدار اسٹراخن میں’’اویندرا2014ُُ‘‘ کے تحت مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں ۔ ان مشقوں کا آغاز25اگست سے ہوا جو5ستمبر تک جاری رہیں گی ۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ایگورکلیموف کے مطابق سرکاری طور پر ان مشقوں کا آغا ز29اگست کوہونا تھا تاہم ہندوستانی پائلٹس کی سہولت کے لئے مشقیں قبل از وقت شروع کی گئیں۔

Russia Plans to Supply India With A-50 Aircraft

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں