اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا قطر اور بحرین کے بعد امارات کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

اعلیٰ سطحی سعودی وفد کا قطر اور بحرین کے بعد امارات کا دورہ

ابو ظبی
سعودی پریس ایجنسی
سعودی عرب کا اعلیٰ سطحٰ وفد اہم مشن پر قطر اور بحرین کے بعد جمعرات کو متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ۔ وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل ، وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور سربراہ محکمہ خفیہ شہزادہ خالد بن بندر بحرین سے ہوتے ہوئے جمعرات کو ابو ظہبی پہنچ گئے۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق فریقین نے مختلف شعبوں میں امارات اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تعاون کے رشتے پائیدار بنانے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مشترکہ اسٹراٹیجک مفادات کے حصول کے ضامن راستے اپنانے اور دونوں ملکوں کے مفادات حاصل کرنے کے لئے باہمی تعاون ،مشاورت اور یکجہتی کو آگے بڑھانے پر گفت و شنید کی۔ انہوں نے جی سی سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا دونوں ملکوں کے قائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مشترکہ خلیجی جدو جہد کو مضبوط بنائیں گے اور ایسی پ الیسیاں اختیار کریں گے جو جی سی سی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضامن ہوں گی ۔ جن سے خلیجی ممالک کے عوام کو حال اور مستقبل میں فائدہ پہنچے گا اور وہ در پیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹ سکیں گے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی وفد امارات کی اعلیٰ قیادت سے گفت و شنید کر کے رخصت ہوگیا ۔ یہ دورہ ہفتے کو جدہ میں ہونے والے خلیجی وزرائے خارجہ کے اجلاس سے پہلے اس مقصد سے کیا گیا ہے کہ جی سی سی کے رکن تمام ممالک قطر کے بحران سے متعلق ریاض سمجھوتے پر عملدرآمد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے۔ کویت کے ایک عہدیدار نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے قطر، بحرین اور امارات کو دورہ کر کے سفارتی فتح حاصل کی ہے۔ یہ قطر کے ساتھ خلیجی تنازعہ سے پیدا ہونے والی دراڑ کو پاٹنے کے لئے آخری لمحے کی سفارتی مہم ہے ۔ ابو ظہبی پہنچنے پر سعودی وفد کا پرتپال خیر مقدم کیا گیا ۔ ایئر پورٹ پر شاہی خاندان کے افراد خصوصاً ابو ظہبی کے ولی عہد نائب سربراہ افواج جنرل شیخ محمد بن زاید آل نہیان تھے ۔ مقامی اخبارات میں بتایا گیاہے کہ سعودی وفد کا دورہ خلیج مختصر تھا ۔ سعودی وفد کے ارکان نے امیر قطر سے دیڑح گھنٹے کی ملاقات کی ۔

High-level Saudi delegation visits with Gulf leaders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں