پلاسٹک کے کرنسی نوٹ کا آئندہ سال آغاز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

پلاسٹک کے کرنسی نوٹ کا آئندہ سال آغاز

ممبئی
یو این آئی
ریزروبینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ اگلے سال سے پلاسٹک کی کرنسی کا استعمال شروع کردیا جائے گا ۔ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ اگلے سال پلاسٹک کے نوٹوں کا فیلڈ ٹرائل شروع کردیا جائے گا۔ ٹرائل کے دوران کم مالیت والے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ دھیرے دھیرے ان کا رواج اور ان کی مالیت میں اضافہ کیاجائے گا۔ فیلڈ ٹرائل کے لئے انہیں کوچی، میسور، جئے پور ، بھونیشور اور شملہ میں جاری کیاجائے گا۔ کاغذ کے نوٹوں کے جلد خراب ہونے کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے بینک نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ کئی ملکوں میں پہلے سے ہی پلاسٹک کے نوٹ چل رہے ہیں ، ان کی خاصیت یہ ہوتی ہے کہ ان پر جلد ہی داغ نہیں پڑتے اور یہ کٹنے پھٹتے بھی نہیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس طرح کے نقلی نوٹ تیار کرنا بھی ممکن نہیں ہے ۔ ریزر وبینک کے گورنر رگھورام راجن نے مئی میں کہا تھا کہ 2015ء میں یہ نوٹ جاری کردئیے جائیں گے ۔

RBI planning to introduce plastic currency notes next year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں