پکوان گیس صارفین کو رعایتی قیمت پر سال میں 12 سلینڈرس کی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-28

پکوان گیس صارفین کو رعایتی قیمت پر سال میں 12 سلینڈرس کی سربراہی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی کابینہ نے ایک ماہ میں ایک گھر انہ کو رعایتی قیمت پر صرف ایک گیس(ایل پی جی) سلنڈڑ کی سربراہی کی تحدید کو آج برخاست کردیا اور کہا کہ صارفین اب سال میں کسی وقت12سلندر کا اپنا کوٹہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس طرح حکومت نے سال بھر میں رعایتی قیمت پر14.2کلو گرام کے9سلنڈر کی سربراہی میں اضافہ کرتے ہوئے اس تعدا د کو12کردیا ہے۔ حکومت نے گزشتہ فروری میں ایک ماہ میں ایک سلنڈر کی تحدیدات عائد کی تھیں ۔ وزیر ٹیلی کام و قانون روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ’’ کابینہ اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ اس سسٹم سے عوام کو مسائل پیش آرہے تھے ۔ بعض دفعہ لوگوں کو ایک سلنڈر کی ضرورت نہیں ہوتی اور بعض دفعہ تہواروں کے سیزن کے دوران زیادہ سلنڈر وں کی ضرورت ہے اس لئے یہ احسا س ہورہا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک مقررہ مہینہ میں ایک سلنڈرحاصل نہ کریں تو مابقی مہینوں مین وہ اس کو حاصل نہیں کرے گا۔‘‘ پرساد نے کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اخبار نویسوں کو واقف کراتے ہوئے کہا کہ ایل پی جی سلنڈر پر9کی تحدید کو ختم کردیا گیا ہے ۔ اجلاس کابینہ کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔ پرساد نے کہا کہ’’آج کابینہ کے اجلاس نے عوام کے فائدہ کو دیکھتے ہوئے تحدید کو اٹھالیا ہے ۔ اب عوام رعایتی قیمت پر12سلنڈر حاصل کریں گے ۔ یہ فیصلہ ملک میں عوام اور بالخصوص صارفین کی مشکل کو دور کرنے کے لئے کیا گیا ہے ۔ آج کے فیصلہ کے بعد دہلی میں صارفین 12سلنڈرس کااپنا کوٹہ بحساب414روپے فی سلنڈر سال کے کسی بھی وقت حاصل کرسکیں گے ۔12سے زیادہ سلنڈر کی ضرورت پڑنے پر صارفین کو مارکٹ کی قیمت یعنی920روپے فی سلنڈر کے حساب سے خریدنا پڑے گا۔ پرساد نے کہا کہ سابقہ حکومت نے28فروری2014کو فیصلہ کیا تھا کہ عوام( صارفین) کو رعایتی قیمت پر12سلنڈرس دئیے جائیں گے لیکن ایک فقرہ یہ تھا کہ آپ کو ہر ماہ ایک سلنڈر لینا ہوگا۔‘‘ حکومت نے اب فیصلہ کیا ہے کہ سالانہ12سلنڈرس رعایتی قیمت پر سربراہ کئے جاتے رہیں گے ۔ یہ سلنڈرس تمام گھریلو صارفین کے لئے ہوں گے ۔ ماہانہ ایک سلینڈر کی کوئی علٰحدہ تحدید نہیں رہے گی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں