پردھان منتری جن دھن یوجنا کا شاندار افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

پردھان منتری جن دھن یوجنا کا شاندار افتتاح

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ملک کی بنک کاری اور انشورنس تاریخ میں ماضی کے تمام ریکارڈس آج اس وقت ٹوٹ گئے ۔ جب ان دونوں شعبوں میں دیڑھ کروڑ اکاؤنٹس ، ایک دن میں کھولے گئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ’’ایک ہی دن میں دیڑھ کروڑ انشورنس پالیسیاں اور دیڑھ کروڑ بنک کھاتے، ماضی میں کبھی نہیں کھولے گئے تھے۔ بنکنگ اور انشورنس تاریخ میں یہ ایک بڑا ریکارڈ ہے ۔ یہ تعداد( دیڑھ کروڑ) نیدر لینڈس کی آبادی کی تعداد کے قریب ہے ۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک ساتھ اکاؤنٹس کھولنے کے لئے زائد از77ہزار کیمپس قائم کئے گئے تھے۔ ہم نے گزشتہ15اگست کو اس اسکیم کااعلان کیا تھا۔15دن کے اندار اس پر عمل ہوا اور ایک ہی دن میں دیڑھ کروڑ عوام نے کھاتے کھولے ۔ مالیاتی شمولیت کی اس اسکیم کا مقصد ملک میں لگ بھگ75ملین گھرانوں میں سے ہر ایک وک گھرانہ کو ایک بنک اکاؤنٹ اور ایک انشورنس پالیسی فراہم کرتا ہے ۔’’مالیاتی شمولیت پر ایک فلم کی اسکریننگ کی گئی۔ وزیر اعظم نے مالیاتی شمولیت کے موضوع پر ایک لوگو اور ایک مشن دستاویز کی رسم اجرا انجام دی اور بنیادی موبائل فونس پر موبائل بنک سہولت کو قوم کے نام معنون کیا ۔ اس پہلے دن کی زبردست کامیابی کی قیادت وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کی جو تقریب افتتاح کے موقع پر موجود تھے ۔ اس موقع پر پردھان منتری جن دھن یوجنا کے سابقہ نظام العمل پر نظر ثانی کی گئی ۔ مرحلہ اول میں14اگست2015تک75ملین کھاتے داروں کا انرولمنٹ کرانا ہے لیکن اب نظر ثانی کے بعد جیٹلی نے اعلان کیا کہ مذکورہ تاریخ کو26جنوری2015کردیا گیا ہے ۔ دوسرے محلہ میں کھاتہ داروں کو5ہزار روپے کے اوور ڈرافٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سہولت کا آغازیوم جمہوریہ یعنی26جنوری2015سے ہوگا۔ مودی نے کہا کہ اس ساری کارروائی کا مقصد غریبوں کو خط غربت سے اوپر اٹھانا ہے ۔ آج کی زبردست کامیابی کے بعد میں نہیں سمجھتا کہ جن دھن یوجنا کہیں رکے گی۔‘‘

Pradhan Mantri Jan-Dhan Yojana campaign inaugurated

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں