انٹرنیشنل کانگریس آف میتھمیٹکس یونین سیول کے اعلیٰ ایوارڈز - دو ہندوستانی شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-14

انٹرنیشنل کانگریس آف میتھمیٹکس یونین سیول کے اعلیٰ ایوارڈز - دو ہندوستانی شامل

نیو یارک
پی ٹی آئی
ہندوستانی نژاد افراد کو ریاضی کے شعبہ کا اعلی انعام حاصل ہوا ہے ، جس میں سے ایک کا ریاضی کے نوبل پرائز سمجھنے جانے والے انعام ، فیلڈس میڈل کے لئے انتخاب عمل میں آیا ، منجول بھارگو ان چار افراد میں شامل ہیں جنہوں نے فیلڈس میڈل انعام جیتا ہے ، جب کہ سبھاش کھت کو ریاضی کا روفل یوالیتا انعام حاصل ہوا ہے ۔ یہ انعامات سیول میں منعقدہ انٹر نیشنل کانگریس آف میتھا میٹکس یونین( آئی ایم یو) کی جانب سے منعقد شدنی انٹر نیشنل کانگریس آف میتھا میٹکس 2014ء میں دئے جائیں گے ۔ یہ انعامات 4سال میں ایک مرتبہ دئیے جاتے ہیں۔ بھارگا واپر نسٹن یونیورسٹی میں ریاضی کے پروفیسر ہیں ۔ انہیں یہ انعام کی امداد کی جیو میٹری میں طاقتور نئے طریقہ کار کے ایجاد پر دیا گیا ہے ۔ سبھاش کھت کو یہ ایوارڈ یونیک لیجس پرابلم اور اس کے پیچیدہ مسائل حل کرنے کے سلسلہ می ں کی گئی پیش قیاسی پر دیا گیا ہے ۔ پرنسٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی تکمیل کرنے والے سبھاش کھت نیویارک یونیورسٹی کے کورینٹ انسٹی ٹیوٹ آف میتھا میٹکس سائنس کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں پروفیسر ہیں ۔ انہی انعامات کے سلسلہ میں ایرانی نژاد خاتون ریاضی داں مریم مرزا اخوانی فیلڈ ز میڈل جیت کر دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ کیلیفورنیا کی اسٹینڈ فورا یونیورسٹی کی ریاضی کی پروفیسر مریم مزا اخوانی سیول کی بین الاقوامی کانگریس میں فیلڈ انعام جیتنے والے 4فاٹح امیدواروں میں سے ایک ہیں ۔ فیلڈ میڈل ہر چار سال بعد چار افراد کو دیاجاتا ہے جن کی عمریں40سال سے کم ہوں ، انعامی رقم کی مالیت15ہزار کناڈائی ڈالر ہے ۔ایوارڈ کی80سال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ میڈل کسی خاتون نے اپنے نام کیا ہے ۔ کامپلکس جیومیٹری میں گراں قدر خدمات کی بدولت انہیں اس ایوارڈ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ انعام جیتنے کے بعد یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کئے گئے اپنے رد عمل میں مرزا خوانی نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری اس سعادت سے اگر خاتون سائنس دانوں اور ریاضی دانوں کو آگے بڑھنے کی تحریک ملے گی تو انہیں بہت ہی زیادہ خوشی ہوگی ۔37سالہ مرزا خوانی ایران کی دارالحکومت تہران میں پید اہوئی تھیں۔ انہوں نے پی ایچ ڈی سے قبل تک کی تعلیم ایران میں رہ کر حاصل کی ۔ انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہارڈورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں ان کا خواب مصنفہ بننے کاتھا لیکن انہیں بعد میں ریاضی کے پیچیدہ سوالات کو حل کرنے میں لطف آنے لگا اور پھر انہوں نے اپنے شوق کو مسلسل جاری رکھا۔ واضح رہے کہ ریاضی کے نوبل انعام کے ہم پلہ سمجھے جانے والا فیلڈ ایوارڈ ہر چار سال کے بعد دیاجاتا ہے ۔ چہار شنبہ کے روزدئیے جانے والے اس انعام کو جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گیون کے ہاتھوں دیا گیا۔

PIOs win top awards in the field of Mathematics

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں