پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو نے آج رات بی ایس پی کے ساتھ کسی بھی اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ اور اپنے موقف کو چند گھنٹوں بعد بدل دیا ہے ۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے اتر پردیش میں بہار کے گزشتہ تجربہ کے خطوط پر حریف جماعتوں کے درمیان اتحاد کی تجویز پیش کی تھی جسے بی ایس پی مایاوتی نے بھی مسترد کردیاتھا ۔ بہار کے تجربہ کے بعد جہاں نتیش کمار اور لالو پرساد یاد ونے بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک عظیم اتحاد بنای ہے، بی ایس پی کے ساتھ ان کی پارٹی کے اتحاد کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سماج وادی پارٹی بی جے پی سے تنہا مقابلہ کرے گی ۔ اس سے پہلے دن میں ملائم سنگھ یادو نے کہا تھا کہ2017ء کے شروع میں ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے کے لئے اتر پردیش میں بی ایس پی کے ساتھ ہاتھ ملانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے لالو یادو کی تجویز کے بارے میں کہا تھا کہ اگر لالو جی اس سلسلہ میں پہل کرتے ہیں تو مجھے اتحاد کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مایاوتی نے آر جے ڈی کی اس تجویز کومسترد کردیا ہے کہ حریف جماعتوں بی ایس پی اور سماج وادی پارٹیوں کو اتر پردیش میں عظیم اتحاد بنانا چاہئے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ سماج وادی پارٹی اور بی جے پی نے خفیہ طور پر ہاتھ ملا لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اپنے بل پر چناؤ لڑے گی ۔ مایاوتی نے صحافیوں کو بتایا کہ جب کبھی سماج وادی پارٹی اقتدار میں آئی ہی جرم عصمت ریزی فرقہ وارانہ تشدد جیسے واقعات اپنے انتہا کو پہونچ گئے ۔
Mulayam's U-turn, says no truck with BSP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں