چار روزہ جاپان کے دورے سے مودی کافی پرامید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

چار روزہ جاپان کے دورے سے مودی کافی پرامید

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی 30اگست سے شروع ہونے والے اپنے جاپان دورے سے کافی پرامید نظر آرہے ہیں اور آج انہوں نے جاپان کے تئیں اپنے والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا اور جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے اور وہاں کے عوام سے جاپانی زبان میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آض صبح مودی نے جاپانی عوام کے لئے8ٹویٹ کئے ۔ ان میں سے دو ٹویٹ انہوں نے اپنے ہم منصب شنجو آبے کو کئے ۔ انہوں نے پہلی بار اپنے خیالات کی ترجمانی جاپانی زبان میں کی جس میں ان کی مدد جاپان کی ایک ٹیم نے کی ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ جاپان کے دورہ کے لئے کافی پرجوش ہیں اور یہ دورہ ان کے لئے کافی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دروہ سے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید تقویت حاصل ہوگی ۔ انہوں نے جاپان کے ساتھ مل کر دنیا میں امن و امان کے قیام کے لئے اپنے عزم کو دہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان ی زبان میں انکے پیغامات کی ترجمانی کرنے والے ان کے جاپانی دوستوں کے وہ شکر گزار ہیں جن کی مدد سے وہ جاپان کے عوام سے سیدھے مخاطب ہورہے ہیں ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم اپنے خاص لب و لہجہ کے لئے جانے جاتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ جاپان کی دوستی ہمیشہ گہری رہی ہے اور وہ اس میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پہلے جاپان کے کویٹو شہر جائیں گے اور اس کے بعد وہ دارالحکومت ٹوکیو کا دورہ کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وہ اپنے پرانے دوست و جاپان کے وزیر اعظم شنجو آبے، مختلف سیاسی شخصیات ، مختلف میدانوں کے ماہرین و طلبہ سے ملاقات کریں گے اور کئی طرح کے پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ غورطلب ہے کہ مسٹر مودی اس سے قبل بھی جاپان کا دورہ کر چکے ہیں جب وہ گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے ۔

japan 4 day optimistic visit, Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں