مہاراشٹرا کے باشندہ میں ایبولاوائرس کی علامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-12

مہاراشٹرا کے باشندہ میں ایبولاوائرس کی علامات

مہاراشٹرا
پی ٹی آئی
نائجیریا کے لاگوس سے آنے والے مہاراشٹر کے پلگھر ضلع میں واسائی علاقہ کے ایک رہائشی میں ایبولا وائرس کی علامتیں پائی گئی ہیں جسے علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں ایک علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا کے وزیر صحت سریش شیٹی نے کہا کہ للت کمار نامی ایک شخص لاگوس سے واپسی کے بعد قے کی شکایت میں مبتلاپایا گیا ۔ سرکاری ہسپتال کے ایک علیحدہ وارڈ میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج کیاجارہا ہے ۔ وائرس کی تشخیص کے لئے اس کے نمونے پونہ کے انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ کو روانہ کئے گئے ہیں۔ سیٹی نے کہا کہ عوام کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ اس وائرس کا اثر صرف متاثرہ شخص سے قریبی روابط کی صورت ہی میں ہوسکتا ہے ۔ خیال رہے کہ عالمی سطح پر ایبولا وائرس کے بڑھتے خطرے اور افریقی ممالک کے بعد دیگر ممالک میں بھی ایبولا کے شکار مریضوں کی تعداد بڑھنے کے واقعات کو دیکھتے ہوئے عالمی صھت کے ادارہ(ڈبیلیو ایچ او) نے بھی عالمی صحت کے تناظر میں ہفتہ کے دن اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ابیولہ وائرس مرض(ای وی ڈی) مغربی افریقہ کے4شہروں جوینیا(393اموات)، سیرالیونس(286اموات)لیبیریا(282اموات) اور نائیجیریا(1موت) میں پھیل چکا ہے ۔ عالمی صحت کی تنظیم کی جانب سے دو روزہ ایمرجنسی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایبولہ کے عالمی پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک مربوط بین الاقوامی عمل کی شدید ضرورت ہے ۔ اسی خطرہ کے پیش نظر ممبئی میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھترپتی شیواجی انٹر نیشنل ایرپورٹ پر ایمبولنس تعینات کردی گئی ہیں۔ بیرون ممالک سے ہندوستان آنے والے مشتبہ مریضوں کی جانچ کے لئے ان ایمبولینس کے ذریعہ اس وائرس کے انفکشن والے مشتبہ مسافروں کو فوری طور پر علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاجائے گا ۔ انفکشن سے متاثر مریضوں کی معلومات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کے تمام میڈیکل کالج اسپتالوں میں10بیڈس ایبولا کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص کے لئے محفوظ کئے گئے ہیں ۔ مہاراشٹرا حکومت نے تمام میڈیکل عہدیداروں کو ایبولا وائرس کے انفکشن کے تئیں الرٹ کردیا ہے ۔ بنگلہ دیش نے بھی اس ہلاکت خیز وائرس کے خلاف3ماہ کے لئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔ بنگلہ دیش کی میڈیکل ٹیم کو ڈھاکہ، چھتاگونگ اور سیلہٹ کے ہوائی اڈوں پر احتیاطی ور پر90ایام کے لئے چوکس کردیا گیا ہے۔ مغربی ممالک سے وطن آنے والوں کو اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوجی نگرانی میں چلائے جانے والے اسپتالوں سے رجوع ہوں۔

Maharashtra resident being treated for Ebola symptoms

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں