راجستھان میں سیلاب کی ابتر صورتحال - فوج کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-12

راجستھان میں سیلاب کی ابتر صورتحال - فوج کی طلبی

جئے پور
پی ٹی آئی
فوج کو کوتھ واڑہ علاقہ میں راحت اور امدادی کاموں کی انجام دہی کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ اس علاقہ میں گزشتہ دنوں کے دوران زبردست بارش کے باعث سڑکیں اور مکانات کے اطراف پانی جمع ہوگیا ہے ۔ سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ فوج کا عملہ عوام کا تخلیہ کرانے اور پانی کو خارج کرنے میں مصروف ہے اور کل رات سے بارش تھم گئی ہے ۔ علاقہ میں صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے ۔ دوسا میں جہاں پر موسلادھار بارش کے بعد چند مواضعات میں سیلاب جیسی صورتحال ہے، وہاں بھی حالات میں سدھار پیدا ہورہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی درخواست پر کوٹھا واڑہ( جئے پور) میں ایک فوجی کالم کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ محکمہ دفاع کے ترجمان کے مطابق زائد از100کارکن انجینئرنسگ کے آلات اور کشتیوں کے ساتھ راحت کاموں کے لئے روانہ ہوچکے ہیں اور ریاست میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کے لئے دیگر فوجی دستے تعینات کئے گئے ہیں ۔ سب ڈیویژنل آفیسر( چاکسو) مہیش نارائن نے کہا کہ متاثرین میں2ہزار غذائی پیکٹس تقسیم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چاکسو ٹاؤن میں ایک ہزار اور ماباقی کوٹھا واڑہ اور ٹیکارن گجارن اور قریبی علاقوں میں تقسیم کئے گئے ۔ کل رات سے بارش تھم گئی ہے اور صورتحال معمول پر آرہی ہے ۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے عوام کو محفوظ مقامات پر روانہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام میں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ دوسا اور لالسا ٹاؤن بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کل138ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ رام گڑھ، پیچ واڑہ اور نامگل علاقہ میں گھر وں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جہاں پر تقریباً100ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ دوسا میں بارش کی وجہ سے3بچے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر دوسا مکننا نند اگروال نے کہا کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور کوئی بھی متاثرہ علاقہ میں پھنسے ہوئے نہیں ہیں۔

Flood-like situation in Rajasthan: Army deployed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں