کشور کمار کے آبائی مکان کی فروخت کی قیاس آرائیاں تیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

کشور کمار کے آبائی مکان کی فروخت کی قیاس آرائیاں تیز

kishore-kumar-house
کھنڈوا
پی ٹی آئی
مشہور گلو کار اور ہر فن مولا فنکار آنجہانی کشور کمار کی جائے پیدائش کھنڈوا میں واقع ان کا آبائی مکان فروخت ہونے میں اب شاید زیادہ وقت نہ لگے کیونکہ کشور کمار کے بیٹے سمت کمار اور ان کے بھائی انوپ کمار کے بیٹے ارجن کمار، اپنے قانونی مشیر کے ساتھ گزشتہ روز کھنڈوا پہنچے جہاں انہوں نے پراپرٹی بروکر سے اس ضمن میں بات چیت کی اور ان کے ساتھ اپنے جائیداد کا جائزہ لیا ۔ کشور کمار کے آبائی مکان کو یاد گار بنانے کی مانگ طویل عرصے سے ہوتی رہی ہے۔ کھنڈوا کی کئی آرٹ دلدادہ تنظیمیں انتظامیہ سے کئی مرتبہ یہ مطالبہ کرچکی ہیں کہ کشور کمار کی یادوں کو محفوظ کرنے کے لئے ریاسی حکومت خود بنگلے کو خرید کر اسے ورثہ مانتے ہوئے یادگار کے طور پر فروغ دے۔ اس کے لئے فن سے محبت کرنے والے افراد نے پوسٹ کارڈ مہم چلا کر ریاستی وزیر ثقافت کو خط بھی لکھے لیکن انتظامیہ اب تک اس مطالبہ سنجیدہ نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں منگل کو ہوئی بات چیت میں کشور کمار کے آبائی گھر کے فروخت ہونے کی خبر سے اس عظیم فنکار کے شیدائیوں میں مایوسی کا ماحول ہے ۔
کھنڈا کے بمبئی بازار میں واقع گنگولی ہاؤس نے فلم انڈسٹری کو ایک ایسا فنکار دیا جسے ان کے چاہنے والے کشور کمار کے نام سے جانتے ہیں۔ کشور کمار کی پیدائش4اگست1929کو کھنڈوا میں ہوئی تھی۔ جس مکان میں کشور کمار کی پیدائش ہوئی وہ مکان خستہ ہوکر گرنے کے قریب ہے ۔ کشور کمار کے شیدائیوں کو چھوڑ کر کسی کی اس میں دلچسپی نہیں ہے ۔ خاندانی جائیداد کی تقسیم میں یہ مکان کشور کمار کے چھوٹے بھائی انوپ کمار کو ملا۔ اس جائیداد میں کشور کمار کی بیوی لینا چنداور کر اور بیٹے امت کمار بھی حصہ دار تھے لیکن کشور کمار کی خواہش کے مطابق لینا چنداورکر اور امت کمار نے اپنا حصہ انوپ کمار کے نام کردیا ۔ انوپ کمار کے انتقال کے بعد اس جائیداد پر انوپ کمار کے بیٹے ارجن کا مالکانہ حق ہے ۔کشور کمار کے بیٹے سمت کمار اور انوپ کمار کے بیٹے ارجن کمار اپنے قانونی مشیر کے ساتھ اس جائیداد کو فروخت کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز کھنڈوا پہنچے۔ جب ان سے پراپرٹی فروخٹ کئے جانے کے سلسلے میں میڈیا نے بات کی تو وہ یہی کہتے رہے کہ وہ تو صرف اپنا مکان دیکھنے کھنڈوا آئے ہیں۔ مکان فروخت کئے جانے کی بات محض افواہ ہے ۔

Kishor Kumar's ancestral house up for sale?

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں