پی ٹی آئی
پاکستان کی پی ایم ایل این زیر قیادت حکومت نے آج مذاکرات کے 5ویں دور کی ناکامی کے بعد مخالف حکومت مظاہرین کے ساتھ ایک امکانی تصادم میں گھر گئی ہے ۔ جیسا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مستعفیٰ ہونے کے ان کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر نشین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے گزشتہ شب 5ویں دور کے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہ نکلنے کے بعد سرکاری مذاکرات کاروں کے ساتھ رابطوں کومنقطع کردیا ہے۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ گزشتہ سال کے انتخابات میں جس میں ان کی کامیابی کو شکست ہوئی ، مبینہ دھاندلیوں پر حکومت برطرف ہوجائے جب کہ طاہر القادری چاہتے ہیں کہ ملک میں انقلاب لائیں۔ خان نے کہا کہ انہیں تبدیلی کی امید ہے اور اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ رات میں بڑی تعداد میں جمع ہوں ۔ نواز شریف نے طیب اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آج ترکی کے اپنے دورے کو منسوخ کردیا اور ان کے بجائے صدر ممنو ن حسین پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں