اس سال 1.36 لاکھ ہندوستانی حج ادا کریں گے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-27

اس سال 1.36 لاکھ ہندوستانی حج ادا کریں گے

جدہ
پی ٹی آئی
توقع ہے کہ اس سال1.36لاکھ سے زائد ہندوستانی عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے اور اس مقدس فریضہ کی پر سکون ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ جدہ میں ایک ہندوستانی سفارتکار نے آج یہ باتبتائی ۔ جنوبی ایشیاء کے ممالک چار لاک دس ہزار عازمین حج پر مشتمل جتھے روانہ کریں گے ۔ جب کہ تقریباً13لاکھ غیر ملکی عازمین حج توقع ہے کہ اس سال حج ادا کریں گے ۔ ہندوستان کے قونصل خانہ کے پریس انفارمیشن اور کلچر سے متعلق کونسل ارشاد احمد نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ احمد نے مزید کہا کہ عازمین حج کا پہلا جتھا توقع ہے کہ چہار شنبہ کی صبح کلکتہ سے مدینہ منورہ پہونچے گا ۔ جب کہ جدہ کے لئے پہلی فلائٹ مہاراشٹرا کے اورنگ آباد سے 7ستمبر کوپہونچے گی ۔ احمد نے کہا کہ اس سال تقریباً1.36لاکھ ہندوستانی عازمین حج کئی عصری سہولیات سے استفادہ کریں گے جن کا آغاز کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے لئے ہر دستیاب عصری ٹکنالوجی اور آلہ کار استعمال کیاجائے گا۔ ہندوستان کے حج مشن نے انٹر نیٹ پر مبنی آسان اسمارٹ فون اپلیکیشن انڈین حاجی اکاموڈویشن لو کیٹر کا آغاز کیا ہے جس سے عازمین حج کو اپنے قیام کی جگہ معلوم کرنے میں سہولت ہوگی ۔ ہر ہندوستانی عازمین حج کو سعودی عرب کا ایک سیل فون سم کارڈ فراہم کیاجائے گا جسے وہ سعودی عرب پہونچنے پر فعال بناسکتے ہیں ۔ ایک لاکھ سے زائد ہندوستانی عازمین حج کو حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی عربیین ایر لائنس کے درمیان ایک معاہدہ کے مطابق ہندوستان واپسی کے وقت پانچ لیٹر آب زمزم فراہم کیاجائے گا۔
اس سال حل ادا کرنے والے ایک لاکھ36ہزار دو سو ہندوستانی شہریوں میں سے ایک لاکھ20 حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے آئیں گے ۔ سعودی عربین ایر لائنس49ہزار230عازمین حج کو منتقل کرے گی جب کہ ایر انڈیا روانگی کے اکیس مقامات سے 50ہزار790عازمین حج کو منتقل کرے گی ۔ مابقی36ہزار عازمین حج خانگی ٹور آپریٹرس کے توسط سے آئیں گے ۔ ترکی اور یوروپی ممالک سے ایک لاکھ90ہزار ، غیر عرب افریقی ملکوں سے ایک لاکھ70ہزار اور ایران سے 63ہزار عازمین حج مقدس فریضہ ادا کریں گے ۔ سعودی عرب کے نیشنل حج و عمرہ کمیٹی کے رکن سعد القریشی نے بتایا کہ غیر ملکیوں کے بشمول تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار داخلہ عازمین حج اس سال حج ادا کریں گے ۔

India to send 1.36 lakh Han pilgrims, arrangements complete

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں