وزیر ریلوے سدانند گوڑا کے بیٹے کی بیوی ہونے کنڑا اداکارہ کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-29

وزیر ریلوے سدانند گوڑا کے بیٹے کی بیوی ہونے کنڑا اداکارہ کا دعویٰ

Kartik-Gowda-Maithreya
بنگلور
پی ٹی آئی
وزیر ریلوے ڈی وی سدانند گوڑا کو اس وقت بڑی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہونا پڑا جب ایک کنٹراداکارہ نے ادعا کیا کہ وہ ان کے بیٹے کی بیوی ہے اور ان کے خاندان کو انہیں قبول کرنا چاہئے جو اس رشتہ سے واقف ہے ۔ ایک دن پہلے ہی اداکارہ نے ان کے بیٹے کے خلاف عصمت ریزی اور دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی تھی ۔ گوڑہ نے سازش کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو غلط طور پر پھنسایا گیا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ شکایت پر قانون اپنا کام کرے گا۔ یہ شکایت ایک ایسے دن درج کرائی گئی جب ان کے بیٹے نے ایک دوسری خاتون کے ساتھ منگنی کی۔ سدانند گوڑا نے اس معاملہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اداکارہ کی طرف سے ان کے بیٹے کو بدنام کرنے کی کوشش ہے اور ان کے بیٹے نے کبھی بھی اس طرح کا جرم نہیں کیا ہے ۔ گوڑا نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں پولیس کے کام میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کریں گے اور اگر ان کے بیٹے نے کوئی جرم کیا ہوگا تو وہ اس کا دفاع کبھی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ میتھر ئی نامی اداکارہ الجھن پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ان کے بیٹے کی امیج کو خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے جس کی منگنی کل ہی ہوئی ہے ۔ اسی دوران چیف منسٹر سدارمیا نے کہا کہ قانون اپن اکام کرے گا اور تحقیقات کے بعد حقیقت سامنے آجائے گی ۔ حکومت اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔ وزیر داخلہ کے جی جارج نے بھی کہا کہ پولیس مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہے اور انہیں اس کی پوری آزادی دی جائے گی کسی کو بچانے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر داخلہ سے بھی کوئی جرم ہوجاتا ہے تب انہیں بھی قانون کے آگے جھکنا پڑتا ہے ۔
کارتک کو گرفتاری کا سامنا ہے کیونکہ بنگلور پولیس نے اس کے خلاف عصمت ریزی،ا غوا اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس گرفتاری سے سدانند گوڑا کے سیاسی مستقبل پر بھی سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔ پولیس نے اداکارہ کو طبی جانچ کے امبیڈکر میڈیکل کالج بھیجا ہے اگر اس میڈیکل جانچ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو کارتک کو گرفتار کر کے وی ڈی آر ایل ٹسٹ کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس ٹسٹ میں جسمانی تعلق کا ہونا ثابت ہوگا۔ اداکارہ نے آر ٹی نگر پولیس اسٹیشن میں اپنے وکیل کے ساتھ پہنچ کر تین صفحات پر مشتمل شکایت درج کروائی ۔ شکایت میں اس نے بتایا کہ اس کی دوست نے اس کا کارتک سے ایک کافی شاپ میں تعارف کرایا تھا اس کے بعد دونوں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں۔ اسی دوران5جون 2014ء کو منگلور میں دونوں نے شادی کرلی ۔

Kannada actress claims to be wife of Railway Minister Gowda's son, asks family to accept her

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں