ایس این بی
ہوڑہ کے مختلف علاقوں میں نہایت سادگی اور خوشی کے ساتھ عید منائی گئی ہے ۔ سیاسی اور سماجی لیڈروں نے مسلم محلوں میں پہنچ کر مبارک باد دی ۔ ہوڑہ عید گاہ میدان میں2جماعت ہوئی ۔ ریاستی وزیر اروپ رائے، میئر ہوڑہ کارپوریشن ڈاکٹر راتھن چکرورتی اور ہوڑہ سٹی پولیس کمشنر اجے رانا ڈے ہوڑہ عید گاہ سے ہوڑہ کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد کے ساتھ امن و امان اور خوشی کے ساتھ عید منانے کی اپیل کی ۔ فیل خانہ کربلا میدان میں ایم پی پرسون بنرجی ، ایم ایل اے اشوک گھوش ، ایم آئی گوتم چودھری اور کونسلر محمد رستم وغیرہ عوام کو مبارکباد دی۔ شیب پور ٹرام ڈپو اور فرشوروڈ پر بھی میئر اور ریاستی وزیر اروپ نے مسلمانوں سے بغل گیر ہوکر عید کی مبارکباد دی ترنمول لیڈر شمیم احمد بڑے نے وزیر اروپ رائے کی ضیافت کی۔ پورے ہوڑہ میں عید کی نماز نہایت خوشی کے ساتھ ادا کی گئی۔ بہوبگان ، ناظرگنج میں بھی عید کی نماز نہایت خوشی کے ساتھ سادگی سے ادا کی گئی ۔ ہر جگہ پر فلسطینی مسلمانوں کے لئے دعائیں کی گئیں ۔ ہر طرف لوگوں نے کالے بیچ لگا کر اپنے غم کا اظہار کیا اور جشن سے پرہیز کیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں