ہیلت کیر معاملہ - بارک اوباما پر مقدمہ چلایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-01

ہیلت کیر معاملہ - بارک اوباما پر مقدمہ چلایا جائے گا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
ہیلت کیر سے متعلق قانون سازی پر امریکی صدر شکنجہ میں آگئے ہیں ۔ ایوان نمائندگان میں بارک اوباما اختیارات سے تجاوز کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے ۔ جسے5ہفتوں میں تیار کیاجائے گا ۔ قرار داد کے حق میں225جبکہ مخالفت میں201ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز کی اکثریت ہے جب کہ اوباما کا تعلق ڈیمو کریٹس سے ہے ۔ قرار داد منظور ہونے سے اوباما کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ مقدمہ میں یہ دعویٰ کیا جائے گا کہ صدر اوباما نے ایفورڈایبل کیرایکٹ میں یکطرفہ طور پر تبدیلیاں کیں جو صدر کو حاصل اختیارات سے تجاوز تھا۔ اپوزیشن ری پبلکنس کا الزام ہے کہ ہیلت کیر ریفارم بل کی منظوری کے لئے اوباما نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ۔ واضح رہے کہ کانگریس میں اس قانون کے تعلق سے شدید مخالفت کے بعد ڈیمو کریٹ صدر اوباما نے صدارتی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منظور کرلیا تھا ۔ کل منظور کردہ اس قرار داد کے بعد اسپیکر اسمبلی جان بوہنر اب اوباما کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی کے لئے باقاعدہ قانونی دستاویزات تیار کریں گے ۔
ری پبلکن سیاستدان بوہنر نے اس پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ری پبلکن یا ڈیمو کریٹس کا معاملہ نہیں ، یہ کوشش ملکی آئین کے دفاع کے لئے کی جارہی ہے جس کی پاسداری کا ہم سب نے حلف اٹھارکھا ہے ۔ اپنے ساتھی اراکین سے مخاطب ہوئے بوہنر نے مزید کہا کہ کیا آپ کسی بھی صدر کو یہ اختیار دے دیں گے کہ وہ تنہا ہی اس بات کا فیصلہ کرے کہ کس قانون پر عمل درآمد کرنا ہے اور کس قانون کو تبدیل کردینا ہے ۔ اوباما نے صحت عامہ میں اصلاحات کے قانون کی منظوری کے سلسلہ میں کانگریس کو اعتماد میں نہیں لیا ۔
دوسری طرف اوباما نے اس قرار داد کو ایک سیاسی حربہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ۔کنساس شہر میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میری ڈیوٹی پر میرے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے بہتر ہے کہ کانگریس وہ کام کرے جو اسے کرنا چاہئے اور امریکیوں کی زندگی میں تھوڑی سی بہتری پیدا کرنے کی کوشش کرے ، اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے ایسے اہم امور پر توجہ مرکوز کرے جو عوام کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ امر اہم ہیکہ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صدر کے خلاف باقاعدہ طور پر یہ پہلا مقدمہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق ری پبلکن سیاستدانوں کی طرف سے اوباما کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کایہ منصوبہ نومبر کے وسط مدتی الیکشن سے قبل ایک سیاسی چال ہو سکتی ہے ۔ اپوزیشن اوباما کے لئے سیاسی مشکلات کا باعث بنتے ہوئے نہ صرف ایوان نمائندگان میں اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کی کوشش میں ۃے بلکہ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ سینیٹ میں بھی اکثریت حاصل کرلی جائے ۔

Obamacare subsidy fight could go to Supreme Court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں