پی ٹی آئی
چینی فوج ہندوستان کی سرحد میں25تا30کلو میٹر اندر لداخ ، برتسے علاقہ میں در آئی ، جہاں گزشتہ سال اس نے اپنے خیمے لگائے تھے جس کی وجہ سے تین ہفتوں تک تعطل برقرار رہا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دوران گشت، ہندوستانی فوج نے یہ محسوس کیا کہ پیپلز لبریشن آرمی( پی ایل اے) کے اہلکار اتوار کو اپنی اصل مقام سے آگے بڑھے ہوئے جموں و کشمیر کے شمالی لداخ کے برتسے علاقے میں داخل ہوئے ۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے17ہزار فٹ کی اونچائی پر واقع ہے ۔ فوج کے اپنی اصل مقام سے بمشکل1.5کلو میٹر آگے بڑھنے کے بعد چینی فوج ہندوستانی سرحد میں25تا30کلو میٹر ایل اے سی کو عبور کرتے ہوئے در آئی۔ طے پائے گئے معاہدہ کا لحاظ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج اپنے اڈے پر واپس آگئی۔ ہندوستانی فوج پیر کے دن ابتدائی ساعتوں میں پھر ایک مرتبہ نئے پٹرول بیس کو پہنچی ۔ تاہم انہوں نے دیکھا کہ چینی فوج اپنی وہاں اپنے ہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے رکھے ہوئے تھے ۔ جن پر تحریرتھا’’یہ چینی علاقہ ہے واپس پلٹ جاؤ‘‘۔ ہندوستانی گشتی فوج کے ساتھ ایک فوری رد عمل کے لئے تشکیل دی گئی ٹیم بھی موجود تھی لیکن اس سے بھی کچھ حاصل نہ ہوا جیسا کہ چینی فوج نے اپنی پوزیشن سے ہٹنے سے انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی فوج اپنے اڈے پر واپس لوٹ گئی اور انہوں نے اوپر والوں کو اس بات کی اطلاع پہنچادی۔ ادھم پور میں موجود ہندوستانی فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گو سوامی نے اس طرح کے کسی بھی واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان کوئی واضح کنٹرول لائن نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کے دونوں پار کچھ ایسے علاقے ہیں جن کے بارے میں ہندوستان اور چین کے درمیان تنازعہ پایاجاتا ہے جس کی وجہ سے دونوں ہی افواج ان علاقوں میں گشت کے لئے آتی جاتی رہتی ہیں۔ اسے ہندوستانی علاقے پر چینی فوج کی در اندازی قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ انہوں نے بتایا کہ چینی فوج کی در اندازی سے بچنے کے لئے باقاعدہ طور پر فلاگ میٹنگس اور سفارتی بات چیت ہوتی رہتی ہے ۔ ان میٹنگوں میں پچھلے معاہدات کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس علاقہ کی سٹیلائٹ تصاویر بھی حاصل کی جارہی ہیں تاکہ چینی در اندازی کی تصدیق کی جاسکے تاہم ذرائع نے بتایا کہ اس بات کے امکانات موجود ہیں، کہ چینی فوج نے ہندستانی علاقوں میں مزید اندر آنے کے لئے وہاں پر اپنے خیمے نصب کرلیے ہیں تاہم چین کا دعویٰ ہے کہ یہ علاقہ اسکا ہے۔ یاد رہے کہ اس علاقہ کی بناء پر چین کو ہندوستان پر یک گونہ برتری حاصل ہے۔ ہندوستان نے اس علاقہ پر پچھلے سال مختصر عرصہ کے لئے اپنا ہوائی اڈہ بھی کھولا تھا۔ پچھلے سال بھی یہ علاقہ ہند چین کشیدگی کی وجہ سے21دن تک سرخیوں میں رہا تھا۔
Chinese Incursions in Indian Territory
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں