آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت قومی منصوبہ کے تحت سڑکوں ، برقی ترسیل کو بہتر بناتے ہوئے برقی و آبی گرڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ اس قومی پراجکٹ کے تحت ملک کے تمام مواضعات کو24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ برقی پیدا کی جارہی ہے اور سپلائی کا نظم بھی لیکن برقی کی بچت بہت ضروری ہے ۔ برقی کی بچت ملک کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، کل765کے ومی شولا پور ، رائچور ٹرانسمیشن لائن اور پونے ۔ شولا پور سیکشن میں قومی شاہراہ9کو فورتھ ٹراک میں تبدیل کرنے کے پراجکٹ کو قوم کے نام معنون کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زرور دیا کہ وہ ماہانہ برقی بلز میں کمی کے لئے افراد خاندان سے مشاورت کریں ۔اس سے برقی میں بچت ہوگی۔ہم کو برقی کی بچت کے لئے عہد کرنا ہوگا ۔ اس سے ہمارے خاندان کو ہی مدد ملے گی ، اس کام کو ہر شہری قومی فریضہ سمجھتے ہوئے انجام دے ۔ انہوں نے کہا کہ برقی کی پیداوار پر زر کثیر صرف ہوتا ہے جب کہ ہم آسانی کے ساتھ برقی کی بچت کرسکتے ہیں ۔ مودی نے یہ بات کہی۔ کوئلہ اور گیس کی کمی سے ریاست کے برقی پلانٹس میں برقی پیداوار میں کمی کی چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان کو تشویش کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’ وہ اس مسئلہ کو بخوبی سمجھتے ہیں جب میں گجرات کا چیف منسٹر تھا وہ بھی اسی تشویش کا اظہار کرچکے ہیں مگر کسی نے بھی اس جانب توجہ نہں دی لیکن انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ ان کی حکومت برقی پلانٹس کو درکار فیول کی کمی کو دور کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام پلانٹس کو درکار فیول سربراہ کرنے کے لئے سعی کررہے ہیں اس کے لئے اختراعی ٹکنالوجی کا بھی استعمال کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے دریائے نربدا پر سردار سردوار ڈیم کی سطح میں اضافہ کرنے کی اجازت دی ہے جس سے مہاراشٹرا کو سالانہ4بلین روپے مالیت کی برقی مفت حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔ روڈز ، ہائی ویز کے انفراسٹکچر کا تذکرہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ان کی حکومت ’گولڈن کا ڈری لیٹرل پراجکٹ ، پردھان منتری پروگرام سڑک یوجنا کے رہنمایانہ خطوط پر کام انجام دے گی ان اسکیمات کو اٹل بہاری واجپائی حکومت کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو فروغ دیتے ہوئے تمام سیکٹرس کو روڈ نیٹ ورک سے مربوط کیاجاسکے گا ۔ جس سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا ۔ وزیر اعظم مہاراشٹرا کرناٹک سرحد پر قومی شاہراہ9کو فورتھ لائن میں تبدیل کرنے کے پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اس پراجکٹ کے تحت ایک سو کلو میٹر طویل سڑک کو فورتھ لین میں تبدیل کیاجائے گا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں