شاردا چٹ فنڈ اسکام - انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی اپرنا سین سے پوچھ تاچھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-19

شاردا چٹ فنڈ اسکام - انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی اپرنا سین سے پوچھ تاچھ

کولکتہ
پی ٹی آئی/ یون این آئی
مغربی بنگال کے ٹکسٹائلس وزیر شیاماپاڈا مکرجی اور اداکارہ اپرنا سین سے آج کروڑہا روپے کے شاردا چٹ فنڈ اسکام کیس میں اس کالے دھن کو سفید بنانے کی تحقیقات کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے پوچھ تاچھ کی گئی۔ یہاں مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے سالٹ لیک دفتر میں پہلے ایوارڈ یافتہ ادارہ و ڈائرکٹر سین پہنچیں ، جن کا بیان ای ڈی کی جانب سے ریکارڈ کی اگیا جو اس گروپ کی جانب سے شائع کئے جانے والے ایک میگزین کے ایڈیٹ کے طور پر ان کے رول کی تحقیقات کررہی ہے۔ سین کا بیان انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ50کے تحت ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے محکمہ کے عہدیداروں کی جانب سے پوچھے گئے تمام سوالات کے جواب دئیے اور تیقن دیا کہ وہ اس کیس کے سلسلہ میں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ تعاون کریں گی قبل ازیں اپرنا سین سے پوچھ تاچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے شاردا چٹ فنڈ اسکام میں انہیں سمن جاری کیا تھا۔68سالہ قومی انعام یافتہ اپرنا سین شاردا گروپ کی ایک میگزین پروما کی ایڈیٹر تھیں۔ گزشتہ سال اپریل میں شاردا گروپ کے دیگر میڈیا کے بند ہونے کے ساتھ ساتھ میگزین کی اشاعت بھی بند ہوگئی تھی ۔ ای ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ قانون کے تحت اپرناسین سے پوچھ تاچھ کی جائے گی کیونکہ ادارہ کمپنی سے وابستہ تھیں اور کمپنی کے زیر اہتمام شائع ہونے والے میگزین کی وہ ایڈیٹر تھیں ۔ ہزاروں کروڑ روپیہ کے چٹ فنڈ گھوٹالے میں پہلی مرتبہ ایک ریاستی وزیر سے بھی ای ڈی پوچھ تاچھ کرے گی ۔ شیاما پادا مکھرجی جو ممتا بنرجی کی کابینہ میں ٹیکسال کے وزیر ہیں نے کہا کہ ان کا شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ انہوں نے بانکورا میں کچھ زمینیں شاردا گروپ کے ہاتھوں فروخت کی تھی۔ مگر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی وزیر نے نقصان میں چل رہی سمنٹ فیکٹری کو جیل میں بند شاردا گروپ کے چیرمین سدیپتو سین کے ہاتھوں فروخت کیا تھا ۔ شاردا گروپ میں چٹ فنڈ اسکیم چلارہی تھی جس میں روپیہ جمع کرنے والوں کو ایک سال میں40فیصد ریٹرن کرنے کاوعدہ کیاتھا۔ اڑیسہ بنگال اور آسام کے لاکھوں چھوٹی پونجی والے لوگوں نے کمپنی میں روپیہ جمع کرایا تھا ۔ کمپنی کے اچانک بند ہوجانے کی وجہ سے تین افراد نے خود کشی کرلی تھی۔سپریم کورٹ نے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں اعلی افسرس ، سینئر سیاسی لیڈروں کی شمولیت کی جانچ سی بی آئی سے کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ روپیہ کے لین دین کی جانچ شفافیت سے ہونی چاہئے تاکہ عوام کا روپیہ لوٹنے والوں کا انکشاف ہوسکے ۔

Aparna Sen interrogated over Saradha Chit fund Scam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں