سہارنپور تشدد کے لئے بی جے پی ذمہ دار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-18

سہارنپور تشدد کے لئے بی جے پی ذمہ دار

لکھنو
پی ٹی آئی
ریاستی وزیر شیو پال یادو کی زیر قیادت پانچ رکنی کمیٹی نے نہ صرف انتظامی کوتاہی کو سہارنپور فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ قرار دی گئی بلکہ فسادات بی جے پی کے رول پر سوال اٹھایا گیا ۔ سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نریش اگر وال نے کہا کہ کمیٹی نے چیف منسٹر کو رپورٹ حوالہ کردی ہے جس میں عہدیداروں کی کاہلی کے علاوہ بی جے پی کے رول کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ میں چند عہدیداروں کے تساہل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کو ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہئے تاکہ بیوروکریٹس کو پیغام پہنچے ۔ اگر وال نے کہا کہ ایک بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا رول سامنے آیا ہے جس کے ذریعہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ سہارنپور واقعہ میں پارٹی کا بھی اہم کردار رہا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا کہ تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد ہی انتظامیہ حرکت میں آتا ہے ۔ اس وقت چونکہ ماہ رمضان تھا اس لئے انتظامیہ کو کسی متنازعہ جگہ پر تعمیر کی اجازت نہیں دینی چاہئے یا پھر مخالف مذہبی گروپ کے ارکان کو جمع ہونے ہی نہیں دیاجانا چاہئے تھا۔ رپورٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے ترجمان وجئے بہادر پاٹھک نے کہا کہ ایک طرف رپورٹ میں انتظامیہ کی ناکامی کا تذکرہ ہے تو دوسری جانب ایک فرد( بی جے پی ایم پی) کو بھی ذمہ دار قرار دیاجارہا ہے ۔ اگر انتظامیہ ناکام ہوجاتا ہے تو بی جے پی کس طرح فسادات کے لئے ذمہ دار ہوگی ۔ پاٹھک نے الزام لگایا ہے کہ یہ رپورٹ پارٹی کی ہے حکومت کی نہیں ۔ سماج وادی پارٹی سے کس قسم کی توقع رکھی جاسکتی ہے جو اپنی حکومت کی ناکامی کو چھپانے کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے ۔ شیو پال یادو کی زیر قیادت پانچ رکنی انکوائری کمیٹی میں وزراء شیوکانت اوجھا ، اروند سنگھ سوپ اور سماج وادی پارٹی کے ارکان اشوملک اور حاجی اکرام قریشی بھی شامل تھے ۔ اس کمیٹی نے رپورٹ کی تیاری کے لئے سہارنپور کا دورہ کیا ۔ سہارنپور کے قطب شیر علاقے میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا تھا جب26جولائی کو اراضی کے مسئلے پر دو فرقوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا ۔ اس تشدد میں تین افراد ہلاک اور20سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Saharanpur riots: UP govt panel targets BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں