اقوام متحدہ این جی او کانفرنس - بچوں کو تنگ نظر قومیت کے احساس سے نکالنے کی ضرورت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-30

اقوام متحدہ این جی او کانفرنس - بچوں کو تنگ نظر قومیت کے احساس سے نکالنے کی ضرورت

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
دنیا بھر میں پھیلے تنازعات اور تشدد کے تنازعہ میں ہندوستان کے معروف ماہر تعلیم جگدیش گاندھی نے کسی بچہ میں تنگ نظر قومیت کے احساس کو نکال کر عالمیت کا احساس جگانے کے لئے مکمل تعلیمی نصاب میں تبدیلی لانے کی وکالت کی ہے ۔ گاندھی یہاں رواں65ویں یو این ڈی پی آئی ، این جی او کانفرنس میں شریک ہیں ۔ یہ سالانہ کانفرنس غیر سرکاری اداروں کے لئے منعقد کی گئی ہے جس میں سیول سوسائٹی کے ارکان کو جمع کیا گیا ہے تاکہ ملینیم ڈیولپمنٹ گولس( این جی ڈیز) کی آخری تاریخ آئندہ برس ختم ہونے کے پیش نظر اس صورتحال پر بات چیت کی جاسکے ۔ گاندھی نے کہا کہ لوگ ذات عقائد اور مذہب کے نام پر لڑ رہے ہیں جب کہ کسی بگہ کو کم عمری سے ہی ان باتوں سے واقف کرانا مناسب نہیں ہے تاکہ وہ دیگر مذاہب اور عقائد کا احترام کرنا سیکھے ۔ انہوں نے کہا کہ20ویں صدی کے برخلاف21ویں صدی میں تعلیم کے نظریہ میں یقینی طور پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جس سے کوئی بچہ تنگ نظر قومیت کے احساس سے نکل کر اپنے اندر عالمیت کا وجود لاسکتا ہے ۔ گاندھی ، لکھنو میں واقع سٹی ماونئے سوری اسکولس کے بانی منیجر ہیں۔ یو این ڈپارٹمنٹ برائے عوامی اطلاعات( ڈی پی آئی) کی کمیٹی نے جو غیر سرکاری اداروں کے لئے قائم کی گئی ہے ، سٹی ماؤنٹے سوری اسکول سو سائٹی کو این جی او کے ساتھ وابستہ کیا ہے ۔

65th UN DPI/NGO Conference, Indian Educationist Advocates Change in Educational Content

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں