کویت میں 24 ہندوستانی ملازمین کی گرفتاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-30

کویت میں 24 ہندوستانی ملازمین کی گرفتاری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ہندوستان نے کویت میں اپنے تقریباً24شہریوں کی گرفتاری کے معاملہ کو کویت کے حکام سے رجوع کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کسی اور ملک کے شہریوں کے ساتھ تکرار اور جھگڑے کے واقعہ کے بعد ہندوستانیوں کو گرفتار کیا گیا ۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ مقامی قانون کی پابندی کریں ۔ سفارت خانہ ہند کے عہدیداروں نے کویت کے اس ہسپتال کا دورہ کیا جہاں تقریباً15ہندوستانیوں کو واقعہ کے بعد شریک کرایا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ ہند کے ترجمان سید اکبر الدین نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کسی بھی ہندوستانی کی حالت نازک نہیں ہے ۔ انہوں نے اس بات کا نوٹ لیتے ہوئے کہ کوویت میں ساڑھے سات لاکھ ہندوستانی شہری برسر کار ہیں، کہا کہ واقعہ کا تعلق ایک بہت ہی چھوٹے گروپ سے ہے ۔ کسی اور ملک کے شہریوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد صورتحال نے کچھ ایسا موڑ لیا کہ بعض ہندوستانیوں کی گرفتاری کی نوبت آئی اور وزارت خارجہ نے فوری کارروائی کی ۔ کویت کی وزارت خارجہ کو مکتوب بھی روانہ کیا۔ تاہم اکبر الدین نے کہا کہ وہاں کے ہندوستانیوں کے لئے لازمی ہے کہ وہ مقامی قوانین و قواعد کی پابندی کریں ۔ ہندوستانی مشن نے متعلقہ کمپنی کے مینجمنٹ سے ربط قائم کیا ہے اور اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ کیمپ میں تمام ہندوستانیوں کے لئے معمول کی غذائیں فراہم کی جائیں ۔ ہندوستانی مشن کے عہدیداروں نے متعلقہ ملازمین سے بھی بات چیت کی ہے ۔

24 Indian workers in Kuwait arrested for murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں