یوکرین میں ملائشیا کا طیارہ مار گرایا گیا - 300 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

یوکرین میں ملائشیا کا طیارہ مار گرایا گیا - 300 افراد ہلاک

کوالالمپور؍کیو
پی ٹی آئی
ملیشیا کے طیارہ ایم ایچ373کے بحیرہ ہند میں پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے کے تقریباً4ماہ بعد آج ملیشیاء ایر لائنس کے طیارہ کو روس کے سرحد کے قریب جنگ زدہ مشرقی یوکرین کے آسمان پر ’’دشت گردوں‘‘ نے مار گراجس سے طیارہ پر سوار تمام295افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملیشیا ایر لائنس کایہ بوئنگ777طیارہ280افراد اور15ارکان عملہ کے ساتھ ایمسر ڈم سے کوالالمپور جارہا تھا۔ ملیشیاایرلائنس نے توثیق کی ہے کہ اسے یوکین کے ایک ٹرافک کنٹرول سے عالمی معیار وقت کے مطابق14-15بجے نوٹیفیکشن ملا کہ اس نے فلائٹ ایم ایچ17کیساتھ رابطہ کھو دیا ہے روس یوکرین سرحد سے کوئی50کلو میٹر دو ر یہ رابطہ منقطع ہوا ۔ یوکرین کی وزارت داخلہ کے مشیر نے بتایا کہ تقریباً300افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب کہ ملیشیا ایر لائنس کابوئنگ777طیارہ مشرقی یوکرین میں تباہ ہوگیا ۔ یہ طیارہ10ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کررہا تھا ۔ انہوں نے اپنے فیس بک پر یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ کو دہشت گردوں نے زمین سے فضا میں وار کرنیوالے میزائل سسٹم کے ذریعہ مار گرایا ۔ یوکرین کے ڈونیٹس علاقہ کے توریس ٹاؤن میں عینی شاہدین نے ایک نیوز ایجنسی کوبتایا کہ علاقہ میں طیارہ کا ملبہ اور نعشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ کئی نعشیں مقام پر بکھری ہوئی پائی گئیں اور طیارہ کا ملبہ ایک مربع کلو میٹر کے علاقہ پر پھیل گیا ۔ یہ طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا تھا اور ایمرجنسی خدمات کی ٹیمیں مقام پر پہنچ گئی ہیں ۔ طیارہ کا جلتا ہوا ملبہ اور نعشیں اس علاقہ میں جہاں رشیا کے حامی باغی سرگرم ہیں روسی سرحد سے کوئی40کلو میٹر دور گرا بووموضوع میں پائے گئے۔
ملیشیا کے اخبار’’اسٹار‘‘ نے ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ طیارہ کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ30ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا ۔ یوکرین کے صدر پیٹر وکوشینکو نے کہا کہ طیارہ کو ان کے ملک کے فضائی حدود میں مار گرایا گیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ایک سانحہ نہیں ہے یہ ایک دہشت گردی کی کارروائی ہے۔ یوکرین کے عہدیداروں نے روس کے حامی باغیوں پر طیارہ کو مار گرانے کا الزام لگایا ہے لیکن خود ساختہ لوہانسک پیپلز ری پبلک کی پریس سرویس نے دعویٰ کیا کہ طیارہ کو یوکرین کی ایر فورس کے ایس یو25جنگی طیارہ نے میزائل فائر کرتے ہوئے مار گرایا لیکن یوکرین نے اس دعویٰ کی تردید کی ہے۔ صدر کورشینکو نے سرکاری ویب سائٹ پر کہا کہ یوکرین کی فوج نے فضا میں کسی ٹارگٹ پر فائرنگ نہیں کی ۔ اس دوران امریکہ کے صدر بارک اوباما نے کہا کہ یوکرین کی سرحد کے قریب ملیشیاکے طیارہ کی تباہی ایک وحشت ناک سانحہ ہے اور امریکہ اس بات کو معلوم کرنے کے لئے کیا ہوا ہے کہ ضروری مدد کی پیشکش کرتا ہے ۔ اوباما نے کہا کہ عہدیدار اس بات کاجائزہ لے رہے ہیں کہ آیا طیارہ پر امریکی شہری سوار تھے ؟ اس دوران روس نے یوکرین میں طیارہ کو مرا گرائے جانے کے بعد امدادی کاموں کی مددکی اجازت دے۔ یوکرین کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس واقعہ میں300سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں ، جن میں23امریکی شہری شامل ہیں۔ ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا کہ وہ ان اطلاعات سے سکتہ میں ہے کہ یوکرین میں ملیشیا کے طیارہ کو مار گرایا گیا ہے اور وہ تحقیقات شروع کررہے ہیں۔ نجیب نے ٹوئٹر پر یہ بات کہی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں