آئی ایم ایف کی جانب سے برکس ڈیولپمنٹ بینک کا خیر مقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-18

آئی ایم ایف کی جانب سے برکس ڈیولپمنٹ بینک کا خیر مقدم

واشنگٹن
پی ٹی آئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے برکس ممالک کی جانب سے برکس ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کا خیر مقدم کیا ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نیکہا کہ وہ برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے تیار ہے ۔ مالیاتی فنڈ کی مینجنگ ڈائرکٹر کرسٹینی لاگارڈے برازیل کی صدر ڈسماروسک کے نام رونہ کردہ پیام میں برکس چوٹی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارک باددی ۔ کرسٹین لگار نے کہا کہ مالیاتی فنڈ کا اسٹاف برکس ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ مل کر کام کرنے تیار ہے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ برکس ممالک سے بہتر اور مضبوط تعلقات رکھتا ہے ۔ اسی دوران امریکہ نے برکس ممالک کی جانب سے برکس ڈیولپمنٹ بین کے قیام پرکوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ برکس ممالککے بینک کے قیام سے عالمی مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی آئے گی اور مغربی ممالک کی عالمی مالیاتی نظام پر سے گرفت کمزورہوجائے گی ۔ برکس کے بینک کے قیام کے بعد عالمی مالیاتی نظام کی نئی صورتگری ہوگی ۔ امریکہ نے برکس بینک کے قیام پرکوئی تبصرہ کرنے سے یہ کہہ کر انکا ر کردیا کہ اس سلسلہ میں تفصیلات وصول نہیں ہوئی ہیں ۔ برکس ممالک نے برکس ڈیولپیمنٹ بینک قائم کرنے کا اعلان تاہم زیادہ تفصیلات وصول نہیں ہوئیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ مجوزہ بینک کے سلسلہ میں اور اس کی کارکردگی کے سلسلہ میں تفصیلات حاصل نہیں ہوئی ہیں ۔ یہ بینک کیا خدمات انجام دے گا ابھی واضح نہیں ہوا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں