فوجی سربراہ کی جانب سے نئی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی ستائش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

فوجی سربراہ کی جانب سے نئی حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی ستائش

نئی دہلی
پی ٹی آئی
فوجی سربراہ جنرل بکرم سنگھ نے عہدہ سے سبکدوشی سے چند دن قبل وزیر دفاع ارون جیٹلی کی جانب سے ان کے اعزا ز میں منعقدہ ایک ٹی پارٹی میں این ڈی اے حکومت کے بروقت فیصلوں کی ستائش کی ہے ۔ وزارت دفاع کے عہدیداروں نے کہا کہ جنرل سنگھ نے وزارت کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے فیصلہ کن اقدامات کی ستائش کی ہے ۔ اس تقریب میں معتمد دفاع آر کے ماتھ اور دیگر سینئر عہدیدار شریک تھے۔ فوجی سربراہ نے کہا کہ انہیں جس متصر مدت میں این ڈی اے حکومت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے اس کے ودوران وہ حکومت کے بروقت فیصلوں سے متاثر ہوئے ہیں ۔ عہدہ کا جائزہ لینے کے فوری بعد این ڈی اے حکومت نے مسلح افواج کے لئے کئی پراجکٹس کو منظوری دی جن میں چین سے متصل سرحد ی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے ماحولیاتی منظوری بھی شامل ہے ۔ حکومت نے فوج کے مشورہ پر کابینی کمیٹی برائے سلامتی امور کے پہلے اجلاس میں جموں و کشمیر میں مسلح افواج کے متنازعہ خصوصی اختیارات قانون کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا ۔ واضح رہے کہ جنرل سنگھ اس ماہ کے اواخر میں ریٹائر ہورہے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں