اتر پردیش میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

اتر پردیش میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش میں کل رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو الوداع کی نماز اور شیوراتری پر بھگوان مہادیو کی ارچنا کے لئے گنگا جل لے کر آنے والے کانوڑیوں کی حفاظت کے پولیس نے سخت بندوبست کئے ہیں ۔ ریاست کے انسپکٹر جنرل(امن و قانون) امریندر سینگر نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے30اضلاع میں اس دوران سخت چوکسی برتنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان میں سے23اضلاع کی نہایت حساس کے طور پر نشاندہی کی گئی ہے ۔ سینگر نے کہا کہ الوداع کی نماز اور شیوالیوں میں جل ابھیشیک ایک ہی روز ہونے کی وجہ سے پولیس کو خصوصی طور پر چوکس رہنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ وارانسی ، فیض آباد ، الہ آباد ، کاپور، بریلی اور مرادآباد کے علاوہ مغربی اتر پردیش کے میرٹھ، مظفر نگر ، سہارن پور ، غازی آباد ، باغپت ، شاملی ، ہاپڑ اور بلند شہر سمیت23اضلاع میں کانوڑیوں کی بھیڑ کے پیش نظر پولیس نے سیکوریٹی کے بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں۔سینگر نے بتایا کہ میرٹھ ڈویزن کے ضلع باغپت میں پورا مہادیو مندر پر لاکھوں کانوڑیوں کے جل ابھیشیک کرنے کے پیش نظر سیکوریٹی انتظامات میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع میں بھی شیو مندروں کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانوڑیوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس لئے ضلعی انتظامیہ نے پورا مہادیو مندر پر بڑے پیمانہ پر انتظامات کئے ہیں۔ سینگر نے بتایا کہ الوداع کی نماز کے پیش نظر بھی پوری ریاست میں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
سینگر نے بتایا کہ ان سلامتی انتظامات کے لئے پی اے سی کے40سے زائد کمپنیاں، ریپڈ ایکشن فورس کی10کمپنیاں ،2650ہوم گارڈ کو، جن میں60خواتین ہوم گارڈ ہیں، تعینات کیا گیا ہے ۔ ان کے علاوہ ایس ٹی ایس ، بم کو ناکارہ بنانے والے دستے اور کھوجی کتوں کی ٹیم بھی مامور کیا جائے گا ۔ سینگر نے بتایا کہ سلامتی انتظامات کے لئے5ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ،18ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 30پولیس انسپکٹر،50پولیس سب انسپکٹروں کے علاوہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران اور ملازمین کو بھی تعینات کیاجارہا ہے ۔

Tight security arrangements in Uttar Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں