مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی رامپور کے اقلیتی موقف کا مسئلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-25

مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی رامپور کے اقلیتی موقف کا مسئلہ

لکھنو
یو این آئی
الہ آباد ہائی کورٹ کے لکھنو بنچ نے رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی موقف دینے کے معاملے میں اتر پردیش کے ایڈو کیٹ جنرل کو آج نوٹس جاری کیا۔ چیف جسٹس دھننجے یشونت چندر چوڑ اور جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے پر مشتمل بنچ نے ایک غیر سکاری تنظیم ہندو فرنٹ فارجسٹس کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ نوٹس جاری کیا ۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل کو اس نوٹس کا جواب دینے کے لئے چار ہفتون کی مہلت دی ۔ واضح رہے کہ تنظیم ہندو فرنٹ فارجسٹس کی عرضی میں جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی ادارہ کا موقف دینے والے بل کو دونوں ایوانوں میں پاس کرنے اور اسے گورنر کے ذریعہ بھی منظور کئے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اس کے تحت یونیورسٹی کی50فیصد نشستیں اقلیتی طبقہ کے لئے محفوظ ہوجائیں گی ۔ تنظیم کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اتر پردیش اسمبلی کے پاس کسی یونیورسٹی کو اقلیتی موقف دینے کا اختیار نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل اتر پردیش کے کار گزار گورنر عزیز قریشی نے محمد علی جوہر یونیورسٹی ترمیمی بل 2007کو حال ہی میں منظوری دے دی تھی ۔ یہ بل سات سال سے گورنر کی منظوری کے لئے زیر التواء تھا ۔ اس ترمیمی بل کی منظوری کے نتیجہ میں جوہر یونیورسٹی کو اقلیتی موقف دیاجاچکا ہے ۔

Jauhar University of Rampur minority status

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں