بڑے شہروں میں مالیاتی اخراجات اور آمدنی کا پتہ لگایا جائے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

بڑے شہروں میں مالیاتی اخراجات اور آمدنی کا پتہ لگایا جائے گا

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور غیر منکشف آمدنی کی جانچ کرنے کے لئے محکمہ انکم ٹیکس نے شخصی اخراجات، سرماریہ کاری پر سود کی آمدنی ، لکژری گاڑیوں کی خریدی اور ہندوستانی شہروں میں بڑھتی ہوئی معاشی سر گرمیوں کے ایک منتخب بیانڈ میں جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والے سرمایہ کے واقعات پر اسکے سکینرس کو تربیت دینے کافیصلہ کیا ہے ۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس نے اسکے عاملہ ٹینیکل اسنوپ یونٹ ، ڈارکٹوریٹ آف انٹلی جنس و کریمنل انوسٹیگیشن کو8میٹرو شہروں اور ٹائر3شہروں ، بنگلور ، چینائی، کولکتہ ، پونے، کو چی، کھنو، بھوپال اورگوہاٹی میں ایک پائیلٹ پراجکٹ شروع کرنے کا کام تفویض کیا ہے تاکہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع اور گہرا کیاجاسکے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیدار ، ایک فرد یا ایک شخصیت کی جانب سے بھاری مالیتی شخصی اخراجات اورشاپنگ مالس اور دیگر مارکٹوں میں کی گئی ادائیگیوں کو چنگ سنٹرس اور تعلیمی ادارہ جات میں ادا کردہ فیس اور گوہاٹی میں رہائشی جائیدادوں کی خریدی کاجائزہ لیں گے اور چینائی میں ان کے ہم منصب، ٹاملناڈو اور ریت کی کانکنی اور ٹمبر کی درآمد کے کاروبار میں کی جانے والی سرمایہ کاریوں کا پتہ لگائیں گے ۔
اسی طرح بنگلور میں ٹیکس عہدیدار شہری کوآپریٹیو بینکوں ، کارپوریٹ بانڈس اور کوآپریٹیو کریڈٹ سو سائٹیز میں کی گئی سرمایہ کاریوں سے ایک شخص کی جانب سے کمائیجانے والے سود کا پتہ لگائیں گے ۔ قومی دارالحکومت میں چیف منسٹرس اور محکمہ کے ڈائرکٹرس جنرلس کی حال ہی میں اختتام پذیر 2روزہ کانفرنس کے دوران سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس اور محکمہ انفارمیشن ٹکنالوجی کے عہدیداروں کی جانب سے مدون کردہ ان کے پراجکٹس کی انجام دہی کا فیصلہ کیاگیا ۔ ڈائرکٹ ٹیکسس نظامکے تحت ریوینیو کلیکشن ایک چیلنجنگ کام ہے ۔ حکومت کے ایک غیر منفی ٹیکس نظام فراہم کرنے کے ارادہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ان محکموں نے یہ پائلٹ پراجکٹ چلانے کا فیصلہ کیاہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ آمدنی کاکوئی بھی ذریعہ ٹیکس کی ادائیگی کے لئے چھوڑا نہ جائے ۔ محکمہ کے نجی ذرائع نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ یہ صرف ایک پائیلٹ پراجکٹ ہے اور اس کی مختلف دیگر شہروں میں کئی زائد معاشی اخراجات کی نشاندہی کرنے کے لئے ایک اعتماد کے انداز میں اس کی انجام دہی ہوگی۔ محکمہ اس تازہ مشق کے تحت مہاراشٹر ا کے معاشی پاورہاؤس پونے میں ترقی کے حقوق کی منتقلی کے لئے فروخت کے لین دین سے حاصل ہونے والے سرمایہ کا الکٹرانک طریقہ سے بھی جائزہ لیاجائے گا۔

Taxman to track high-value spending in major cities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں