پونے کے قریب چٹانیں کھسکنے سے 18 ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-31

پونے کے قریب چٹانیں کھسکنے سے 18 ہلاک

پونہ
پی ٹی آئی
پونہ کے امبیگاؤں تعلقہ کے مالن گاؤں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک زمین کھسکنے کے ایک بڑے حادثہ میں 50مکانات دفن ہونے کی وجہ سے کم از کم25افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔اور160سے زائد کے ملبہ تلے پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے ۔ پونی کا صوبائی کمشنر پربھاکر دیشمکھ نے یہ بات کہی ۔ زمین کھسکنے کایہ واقعہ چہار شنبہ کی صبح5بجے کے آس پا س پیش آیا ۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ بچاؤ مہم کارکنوں کی دو ٹیمیں مقام واقعہ پرپہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں کی صحیح تعداد یقینی طور پر بتائی نہیں جاسکتی کیونکہ ملبہ تلے پھنسے ہوئے مکانات کو احتیاط کے ساتھ آہستہ آہستہ ہٹایاجارہا ہے ۔ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ملحقہ علاقوں سے لگ بھگ30ایمبولینس پہنچایا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر سوریہ رواؤ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ، مہاراشٹرکی قانون ساز کونسل کے اپوزیشن قائد ونود ٹوڈ اور دیگر عہدیداروں کیہمراہ بچاؤکام کاجائزہ لینے کے لئے متاثرہ علاقہ کاجمعرات کی صبح دورہ کرنے والے ہیں ۔ موجودہ موسمی حالات کے پیش نظر مرکزی وزیر متاثرہ مقام کا فضائی سروے کرسکتے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔راج ناتھ سنگھ، قومی سانحات کی ذمہ دار فورس اور دیگر ایجنسیوں کی مدد کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ بچاؤکارروائیوں کا جائزہ لیں گے ۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ مقامی حکام کے ساتھ بھی ان کا ایک اجلاس منعقد کیاجائے گا۔
وزیر داخلہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس سانحہ کے سلسلے میں گفتگو کرنے کے بعدپونہ کے دورہ کا فیصلہ کیا ۔ نیز سنگھ نے پہلے ہی امدادی کاروائیوں میں شامل ہونے کے لئے300این ڈی آر ایف کی ایک فوجی ٹیم کو پونہ روانہ کردیا ہے جنہوں نے وقت اور ابتر موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے تاحال ملبہ سے15نعشوں اور بے شمار زخمیوں کو برآمدکرلیا ہے جنہیں نزدیکی سرکاری صحت مراکز میں منتقل کردیا گیا ۔ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سانحہ پر اپنے گہرے صدمہ کااظہار کرتے ہوئے متاثرین کو تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ، نئی دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر سے یہ بیا ن جاری کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل چہار شنبہ کی شام وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، اسمبلی اسپیکر دلیپ پاٹل اور دیگر وزراء ہرش وردھن پاٹلی اور مادھو کراؤ نے مقام سانحہ کا دورہ کرتے ہوئے بچاؤ کاروائیوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس علاقہ میں تقریباً700افراد آباد ہیں اور ہم نے تمام متاثرہ گاؤں کوتخلیہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ گزشتہ4اہام سے جاری بارش نے اس پر فضا علاقہ ویران کردیا ہے ۔ نیزسارا دن بارش کی وجہ سے امدادی کاروائیوں میں مسلسل رکاوٹ پیدا ہورہی ہے اور بہتے پانی کی وجہ سے بچاؤ کارکنوں کو مقام واقعہ پر پہنچنے اور مٹی کومنتقل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے اور بچاؤ کام میں سست روی ہورہی ہے۔ ضلعی حکام نے کہاکہ پڑوس میں واقع ایک پہاڑی علاقہ سے لگ بھگ نصف درجن دیگر دیہاتیوں کو بھی احتیاطی طور پر نکالاجارہا ہے ۔

18 killed, 150 trapped after landslide hits village near Pune

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں