لشکر طیبہ کی نئی بھرتیوں کو اجمل قصاب کی غلطیوں سے سبق لینے کی ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

لشکر طیبہ کی نئی بھرتیوں کو اجمل قصاب کی غلطیوں سے سبق لینے کی ہدایت

سری نگر؍ نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستان میں قائم دہشت گرد گروپ لشکر طیبہ نے نئی بھرتیوں کے تربیتی نصاب میں ایک خصوصی’’قصاب کلاس‘‘ کو شامل کررکھاہے جس کے تحت ممبئی دہشت گرد حملوں کے دوران اجمل قصاب کی غلطیوں سے انہیں نہ صرف آگاہ بلکہ ان سے گریز کا درس دیاجاتا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے تیسرے ہفتہ کے دوران جنوبی کشمیر میں پولیس نے ملتان( پاکستان) کے ایک باشندہ محمد نوید جٹ عرف ابو حنظلہ کو گرفتار کیا جس سے پوچھ تاچھ کے دوران یہ انکشاف ہوا ۔ نوید جٹ نے اپنا پس منظر بتاتے ہوئے تحقیقات کاروں کو بتایا کہ اس کے والد ایک سبکدوش فوجی ڈرائیور تھے اور وہ خود بھی اپنے بھائیوں کے ساتھ ان مدرسوں میں تھاجو لشکر طیبہ کے محاذی گروپ جماعت الدعوۃ کی ملکیت تھے ۔ نوید جٹ پہلا لشکر طیبہ دہشت گرد ہے جس نے پوچھ تاچھ کے دوران اجمل قصاب سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے ۔ اجمل قصاب کو گزشتہ سال نومبر میں پھانسی دے دی گئی ہے۔2008کے ممبی ہلاکت خیز حملوں میں وہ زندہ گرفتار ہونے والا واحد رکن لشکر طیبہ تھا ۔ جنوبی کشمیر میں متعدد پولیس ملازمین کے قتل کے ذمہ دار نوید جٹ نے تحقیقات کاروں کو یہ بھی بتایا کہ وہ صوبہ پاکستانی پنجاب کے ضلع ملتان میں لشکر طیبہ کے بوری والا ساہیوالہ کیمپ کا ایک حصہ تھا، جہاں اس کے والد قصاب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ نوید جٹ نے پرانے دنوں کی یادتازہ کرتے ہوئے بتایا کہ قصاب کم گو تھا اور اس سے ملاقات اور بات چیت کے دوران وہ بیشتر خاموش ہی رہا۔ یہ ملاقات ممبئی ہلاکت خیز دھماکوں سے بہت پہلے ہوئی تھی ۔ جٹ نے یہ بھی بتایا کہ نئی بھرتیوں کو ایک ویڈیو فراہم کیاجاتا ہے جس میں دورہ صٖا کے دوران اجمل قصاب کی غلطیوں کی داستان ہے ۔ ان غلطیوں میں ہندوستان کے ساحل پر پہنچنے کے بعد کشتی کو تباہ کرنے میں ناکامی بھی شامل ہے ۔ سٹلائٹ فون پر حقیقی شناخت کے تحٹ بات چیت ، کسی کو یرغمال نہ بنانے اور گرفتار ہوجانے جیسی غلطیاں بھی شامل ہیں۔5ویں جماعت تک پڑھائی جاری رکھنے والے نوید جٹ اکتوبر2012کے موسم سرما کے بعد وہ جنوبی کشمیر منتقل ہوگیا ۔ لشکر طیبہ کے دیگر21ارکان کے ساتھ اس نے ڈچیگام جنگلوں میں پناہ لے لی ۔ اس پر جون 2013میں ایک فوجی کیمپ پر حملہ میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد ہے ۔

'Lessons from Kasab arrest' part of LeT training module

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں