متنازعہ ماہی گیری سے نمٹنے سری لنکا کو ہندوستان کی نئی تجاویز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

متنازعہ ماہی گیری سے نمٹنے سری لنکا کو ہندوستان کی نئی تجاویز

کولمبو
پی ٹی آئی
ہندوستان کی نئی حکومت امکان ہے کہ سری لنکا سے یہ خواہش کرے گی کہ وہ اس کے ماہی گیروں کو شمالی کچاتھیو کے چھوٹے جزیرہ میں ان کی سرگرمیان جاری رکھنے کے لئے تجارتی لائسنس جاری کرے۔ سری لنکا کے وزیر خارجہ جی ایل پیرئیس کے دورہ نئی دہلی سے قبل میڈیا رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ یہ ہندوستان کی جانب سے پیش کئے جانے والی نئی تجویز جس کا مقصد دونوں پڑوسیوں کے درمیان طویل عرصہ سے چلے آہے ماہی گیری کے تنازعہ کو حل کیاجاسکے ۔ پیرئیس چہار شنبہ سے ہندوستان کا دورہ کریں گے ۔ یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور وہ پہلی مرتبہ جمعہ کو اپنی ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ اسی دوران سری لنکا کی بحریہ نے اعلان کیا کہ ہندوستانی ماہی گیروں کے20افراد پر مشتمل جتھہ کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سری لنکا کی جانب سے متعدد مرتبہ گرفتار کئے گئے ہندوستانی ماہی گیروں کو جنہیں غیر قانونی طور پر ماہی گیری کرنے کا الزام ہے کو صدر مہنداراجا پکشے کی شخصی ہدایت پر تقریباً175ہندوستانیوں کو ماہ مئی میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد رہا کیاگیا ہے ۔

Maritime Boundary Dispute between India and Sri Lanka

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں