کوریائی بحری جہاز کے مفرور مالک کی موت کا سبب جاننا ممکن نہیں - ماہرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

کوریائی بحری جہاز کے مفرور مالک کی موت کا سبب جاننا ممکن نہیں - ماہرین

سیول
یو این آئی
جنوبی کوریا کے فارنسک جانچ کے ماہرین نے کہا ہے کہ سمندر میں ڈوبنے والے مسافر جہاز کے جس مفرور مالک کی نعش ایک ماہ قبل ملی تھی اس کی موت کے وجوہات کاپتہ لگانا ممکن نہیں ہے ۔ جانچ ایجنسی کے سربراہ سی اوجونگ سیؤک نے جمعہ کو نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ یوبیونگ کے سڑے گلے نعش کا پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹسٹ کیا گیا لیکن اس سے یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اس کی موت کن وجوہات سے ہوئی ۔ اس کا بھی ثبوت نہیں مل سکتا کہ کیااس کی موت زہر دینے سے ہوئی۔ واضح رہے کہ یوبینگ اس مسافر جہاز کا مالک تھا جس کے اپریل کے مہینے میں ڈوب جانے سے300سے زائد لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر اسکولی بچے تھے جو اس جہاز دے چھٹی منانے کے لئے کسی جزیرہ پر جارہے تھے ۔ پولیس کو ڈی این اے اور انگلیوں کے نشان کی جانچ سے پتہ چلا تھا کہ یہ نعش جہاز کے مالک کی تھی ۔ یہ نعش12جون کو ملی تھی ۔ پولیس نے یوبینگ کی تنعش دو مہینے تک کی ۔ جہاز مالک کا پتہ نہیں لگا پانے کی وجہ سے جنوبی کوریا کی پولیس کو تنقید کا شکار ہونا پڑا تھا ۔ صدر پارک گیون ہوئی کی حکومت کے لئے یہ سردرد بناہوا تھا۔73سالہ جہاز مالک یو ایک فوٹو گرافر بھی تھا ۔ وہ ایک چرچ کا معاون معمار تھا ۔ اس کے خلاف ٹیکس چوری کے الزام تھے ۔ اس کی اور اس کے خاندان کے اراکین کی گرفتاری کے لئے5لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ پولیس نے اس کے خاندان کے کئی ارکان کو گرفتار کرلیاتھا۔

South Korea ferry owner death cause 'unknown'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں