یو این آئی
اقوام متحدہ کی انسانی حقو ق کی ایجنسی نے جاپان سے مطالبہ کیا ہے وہ دوسری عالمی جنگ کے دوران اس کے جنسی جرائم کی آزادانہ تفتیش کی ضمانت دے اور ان واقعات کی شکار خواتین سے معافی مانگنے کے علاوہ انہیں معاوضہ بھی فراہم کرے ۔ چند تاریخ دانوں کا اندازہ ہے کہ تقریباً2لاکھ خواتین اس قسم کے جرائم کی شکار ہوئی تھیں ۔ ان میں زیادہ تر خواتین کا تعلق چین اور جنوبی کوریا سے تھا اور انہیں جاپانی افواج نے دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور جنگ کے دوران قحبہ خانوں میں اپنے فوجیوں کی سہولت کے لئے رکھا تھا ۔ اس وقت انہیں نام نہاد ’’گمفرٹ ویمن‘‘ کہاجاتا تھا ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل حقوق کمپنی نے جو مختلف ممالک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حالات کا معائنہ کررہی ہے کہا کہ ان جرائم کی شکار خواتین نے جاپانی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنے دعوے پیش کیے لیکن انہیں مسترد کردیا گیا۔ انہوں نے اپنی حوالگی کا مطالبہ اٹھایا لیکن اسے بھی قبول نہیں کیا گیا۔
UN panel tells Japan to compensate 'comfort women'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں