اسلام آباد کو تین ماہ تک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-26

اسلام آباد کو تین ماہ تک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کی حکومت دارالحکومت اسلام آباد کو سیکوریٹی فوج کے حوالے کردے گی۔ آئندہ ماہ کے آغاز سے اسلام آباد کی سیکوریٹی فوج کے حوالے کردیاجائے گا ۔ دستور کے آرٹیکل245کے تحٹ سویل حکومت کو اختیار ہے کہ وہ نظم و قانون برقرار رکھنے فوج کو طلب کرے۔ وزیر داخلہ نثار علی خان نے پارلیمنٹ ہاؤز کے باہر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں فوج کو یک اگست تا اکتوبر کے ختم تک تعینات کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے4جولائی کو فیصلہ کیا کہ ملک کے اہم مقامات پر فوج کو تعینات کیاجائے ۔ دستور کے آرٹیکل245کے تحت فوج وفاقی حکومت کی ہدایت ،بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے یا جنگ کا خطرہ کا مقابلہ کرنے تعینات کی جاسکتی ہے ۔ تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان نے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا ہے ۔ عمران کے مارچ کے پیش نظر فوج کو طلب کرنے اور اسلام آباد کی سیکوریٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عمران خان گزشتہ سال کے صدارتی انتخاب کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں دھاندلیاں کی گئیں۔ ملک کے مختلف علاقوں میں چھوٹی ریالیوں کے بعد عمران خان نے اسلام آباد میں بڑی ریالی کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔ اس سے دارالحکومت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ابتداء ایک ماہ تک مخالف حکومت مظاہر ے منعقد کرنے اور بعد میں بڑے پیمانے پر بڑی ریالی نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔14اگست کو پارلیمنٹ کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔14اگست پاکستان کا یوم آزادی ہے۔ اب جب کہ عمران خان ریالی نکالنے بضد ہیں ۔ حکومت نے اسلام آباد کی سیکوریٹی فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ نثار علی خان نے عمران خان کی دھمکیوں کو غیر اہم قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریالی کے منتظمین نے ریالی نکالنے کی اجازت طلب نہیں کی ۔ تاہم حکومت نے دارالحکومت کو لاحق خطرہ کے پیش نظر تین ماہ تک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

Islamabad to be handed over to Army for 3 months: Nisar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں