جنوبی ایشیا میں خلافت اسلامیہ کا پرچم لہرانے کا اعلان - پاکستانی عسکری گروپ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

جنوبی ایشیا میں خلافت اسلامیہ کا پرچم لہرانے کا اعلان - پاکستانی عسکری گروپ

لندن
پی ٹی آئی
پاکستان کے ایک عسکری گروپ نے القاعدہ سے وابستگی ختم کرکے اسلامی مملکت عراق و شام میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ جنوبی ایشیا کی یہ پہلی عسکری تنظیم ہے جس نے عراق کے جہادی گروپ سے وابستگی اختیار کرلی ۔ پاکستان کی تحریک خلافت عسکری گروپ نے خلیفہ ابو بکر البغدادی کی قیادت کو قبول کرتے ہوئے اسلامی مملکت عراق و شام میں شمولیت اختیار کی ۔ تحریک خلافت نے حالیہ عرصہ میں تحریک خلافت نے اعلان کیا کہ جنوبی ایشیاء میں اسلامی مملکت عراق و شام کا پرچم بلند کیا جائے گا۔ خلیفہ ابو بکر البغدادی اب اپنی کمان کے لئے پاکستان کی دو تنظیموں تحریک خلافت اور جہاد مجاہدین کے دو تیروں کو محفوظ کرلیں گے۔ پاکستان کے عسکری گروپ نے کہا کہ ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ ہماری زندگی میں اسلامی خلافت کی سرحدوں کے اندر بر صغیر کا علاقہ خراسان علاقہ شامل ہوجائے اور یہاں اسلام کا پرچم لہرا دیاجائے ۔ خراسان ایک تاریخی نام ہے جس کے تحت افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان کے چند علاقوں کو شامل کیاجاتا ہے ۔ پاکستان کی تحریک خلافت واحد گروپ ہے جس نے مشرقی وسطیٰ کے باہر کے علاقے سے اسلامی مملکت عراق و شام سے وابستگی اختیار کرلی اور جنوبی ایشیا میں خلافت اسلامیہ کا پرچم لہرانے کاعزم ظاہر کردیا۔ تحریک خلافت کو پاکستانی طالبان کا ایک حصہ تصور کیاجاتا ہے ۔ پاکستانی طالبان القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ ہے ۔ اس گروپ میں درجنوں دہشت گرد شامل ہیں ۔ یہ گروپ مسلکی تشدد برپا کرتے ہیں۔ تحریک خلافت کی تائید سے خلیفہ ابو بکر البغدادی کے حوصلے بلند ہوجائیں گے ۔ اس طرح خلیفہ ابو بکر البغدادی کو جنوبی اشیاء میں اثر بڑھانے کا موقع مل جائے گا اور وہ القاعدہ کی قیادت کو آسانی سے چیلنج کریں گے ۔ اسلامی مملکت عراق و شام القاعدہ سے علیحدہ شدہ ایک گروپ ہے ۔ اس نے عراق اور شام کے وسیع تر علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے اور اسلامی خلافت کے قیام کا اعلان کردیا ہے۔ القاعدہ نے خلیفہ ابوبکر البغدادی کے گروپ سے دوری اختیار کرلی ہے القاعدہ نے کہا کہ اسلامی گروپ میں ٹیم واک نہیں ۃے اور اس کی جارحانہ اور ظالمانہ کارروائیوں میں کوئی تال میل نہیں ہے۔

First Islamic Militant Organization Outside Mideast Pledges Allegiance To New ISIS Caliphate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں