پاکستانی عسکریت پسندوں کے لئے داعش وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-14

پاکستانی عسکریت پسندوں کے لئے داعش وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ

اسلام آباد
آئی اے این ایس
اسلامی مملکت عراق و شام پاکستان کے انتہا پسندوں کے لئے وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ پاکستان کے ایک انتہا پسند گروپ نے مملکت عراق و شام سے وابستگی کا اعلان کیا۔ پاکستان کی تحریک خلافت نے اسلامی مملکت عراق و شام سے وابستہ ہونے کا اعلان کیا۔ تحریک خلافت کی جانب سے مملکت عراق و شام سے وابستہ ہونے کے اعلان نے ہر ایک کو حیرت زدہ کردیا ۔ روزنامہ ڈان نے اطلاع دی کہ ملت گروپ تحریک خلافت نے عراقی گروپ سے وابستہ ہونے کا اعلان کیا ۔ اسلامی مملکت عراق و شام نے خلافت قائم کرنے کا اعلان کیا اور اس کے قبضہ میں عراق کا وسیع علاقہ ہے ۔ عراقی گروپ نے پاکستان کے ایسے گروپوں کو متاثر کیا ہے ۔ جو خلافت کے قیام کا نظریہ رکھتے ہیں۔ خلافت کے قیام کا نظریہ رکھنے والے پاکستانی گروپوں نے اسلامی مملکت عراق و شام وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے ۔ پاکستانی عہدیدار محمد عامر رانا نے کہا کہ جس طرح افغان1990کے عشرے میں وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ بن گئے تھے اسی طرح اب اسلامی مملکت عراق و شام پاکستانی گروپوں نے وجدان حاصل کرنے کا ذریعہ بن گیا ہے ۔پاکستانی عسکریت پسند گروپ اور مغربی گروپ یکا وتنہا ہوکر کام نہیں کرتے۔ فطری طور پر وہ اسلامی مملکت عراق و شام سے متاثر ہوگئے ہیں ۔ پاکستانی عسکریت پسندوں عراقی عسکریت پسندوں میں وابستگی کوئی نئی بات نہیں ۃے ۔ پاکستانی عسکریت پسندابتداء سے ہی ان سے وابستہ ہیں ۔ اس وقت اسلامی مملکت عراق و شام میں جو سنی جنگجوشامل ہیں ان میں پاکستانی لشکر جھگنووی کے لڑاکا کارکن نمایاں ہیں ۔ بلوچستان اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے لشکر جھنگوی کے لڑکا کارکن عراق میں سرگرم ہیں ۔ لشکر جھنگوی نے2013میں عراق کے اربیل شہر میں غازی عبدالرشید ٹریننگ مرکز قائم کیا تھا ۔ اس ٹریننگ کیمپ میں غازی مجاہدین فورسس تیار کی گئی ۔ پاکستانی عہدیدار محمد عامر رانا نے کہا کہ جب ہی لڑاکا کارکن عراق و شام میں لڑنے کے بعد پاکستان واپس ہوں گے تو اندرون کے لئے خطرہ بن جائیں گے ۔ عراق سے واپس ہونے کے بعد یہ جنگجو کارکن پاکستان میں مسلکی تشدد برپا کردیں گے ۔ محمد عامر رانا نے کہا کہ کراچی کی تحریک طالبان پاکستان اور تحریک خلافت ایک دوسرے کے حلیف ہیں ۔ اس گروپ نے قبل ازیں کراچی میں پاکستانی پولیس اور رینجرس پر حملہ کیاتھا۔

ISIS inspiring Pakistani militants, says expert

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں