ملک کی تاریخ سے متعلق فائلیں محفوظ - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

ملک کی تاریخ سے متعلق فائلیں محفوظ - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت داخلہ سے متعلق11,100فائلوں کو تلف کرنے پر تنازعہ کے دوران حکومت نے آج راجیہ سبھا کو تیقن دیا کہ وہ ملک کی شاندار تاریخ کے ساتھ کسی رابطہ کی فائل میں ردوبدل اور اسے تلف کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ ارکان کے ان خدشات کو دور کرتے ہوئے کہ بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت ہندوستان کی تاریخ کے تسلسل کی فائلیں تلف کرنے کی کوشش کرہی تھی ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ وزارت داخلہ میں فائلوں کو تلف کیاجارہا ہے اور قبل ازیں بھی دفتر کے طریقہ کار کے مینول کے مطابق ایسا کیا گیا تھا ۔ ان کی وزارت میں1.5لاکھ فائلوں کو مبینہ طور پر تلف کرنے پر11جولائی کو وزیر کی جانب سے دئیے گئے بیان پر ارکان کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سنگھ نے ایوان کو تیقن دیا کہ مہاتما گاندھی ، سابق صدر راجندر پرساد ، سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری یا ہندوستان کے آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن سے متعلق کسی بھی فائل کو تلف نہیں کیا گیا ہے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ وزارت داخلہ میں فائلوں کو تلف کیاجارہا ہے ۔ یوپی اے حکومت کے دوران بھی فائلیں تلف کی گئی تھیں فائلوں کی دفتر کے طریقہ کار کے مینول کے مطابق زمرہ بندی کی گئی ہے ۔ یہ ایک تسلسل کی کاروائی ہے، راجناتھ سنگھ نے ایوان کو یہ اطلاع دی۔ اپوزیشن کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر کہ این ڈی اے حکومت تاریخ کو دوبارہ تحڑیر کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ایک سازش کے حصہ کے طور پر فائلیں تلف کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدو جہد سے متعلق کوئی بھی فائل تلف نہیں کی گئی ہے ۔ ہمارے پاس ملک کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا کوئی ایجنڈہ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میں ہر ایک کو تیقن دیتا ہوں کہ ہندوستان کی تاریخ کے تسلسل سے کوئی رابطہ کی کسی بھی فائل کو تلف کرنے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی ۔ کسی کو بھی ہندوستان کی تاریخ کے تسلسل میں کسی رابطہ سے متعلق فائل میں تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میں ایوان کو تیقن دیتا ہوں کہ حکومت ایک کھلی کتاب ہے ۔ ہماری حکومت ایک کھلی کتاب ہے ۔ ہم حکومت کے کام کاج کوبھرپور شفاف بنانے کے کواہاں ہیں۔ ہماری حکومت بھرپور شفافیت کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں حتی کہ تحریر میں اس مسئلہ پر کوئی بھی اطلاع فراہم کرسکتا ہوں ۔ کانگریس اور بائیں بازو کے ارکان نے اس مسئلہ پر حکومت پر ہندوستانی تاریخ کو تبدیل کرنے کی کوشش پر مبنی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیا اور الزام عائد کیا کہ ایک سادہ حساب کتاب میں حکومت وزارت داخلہ میں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں فائل تلف کرسکتی ہے ۔
وزیر داخلہ نے ایوان کو اطلاع دی کہ ارکان کو فائلوں کو تلف کئے جانے پر ان کی حکومت کے ارادوں پر شبہ نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ موجودہ طریقہ کار کے مطابق کیاجارہا ہے ۔ اپوزیشن اور سرکاری بنچوں کے درمیان تیز و تند بحث کا تبادلہ ہوا۔ جب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف غیر کانگریسی پارٹی ہے جس کو ملک کے عوام کی جانب سے ایک واضح رائے عاملہ ملی ہے اور ارکان کو اس کے ارادوں پر سوال نہیں کرنا چاہئے ۔11,100فائلوں کو تلف کرنے میں حکومت کی جانب سے ایک منٹ سے بھی کم وقت لیے جانے کی تردید کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ تلف کردہ فائلوں کی تنقیح9اگست2012اور2مئی2013کے درمیان تسلسل میں انجام دی گئی ۔ جب یوپی اے بر سر اقتدار تھی اور500افراد کو اس کام کے لئے مامور کیا گیا تھا۔ تنقیح کردہ فائلوں کی مجموعی تعداد1,17,102 ہے اور تلف کردہ فائلوں کی تعداد44,177ہے۔ محفوظ خانہ میں27,879فائلیں ہیں اور ہمارے سکشنس میں45,646فائلیں پڑی ہوئی ہیں۔ 25سال بعد اہم فائلوں کو قومی آثار قدیمہ کو بھیجا گیا ہے اور فائلوں کی تلفی مینول کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ میں ارکان کو تیقن دینا چاہتا ہوں کہ ہر ایک فائل پر ایوان کو اطلاع فراہم کی جائے گی۔
کانگریس نے آج نریندر مودی حکومت سے پرانی فائلوں اور کاغذات سے متعلق حکم پر نریندر مودی حکومت سے وائٹ پیپر کا مطالبہ کیا اور بعض اطلاعات پر حکومت پر تنقید کی جن میں کہا گیا تھا کہ مہاتما گاندھی کی ہلاکت سے متعلق فائلیں وزیر اعظم کی ہدایت پر تلف کردی گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ یہ کہہ چکے ہیں کہ جن گیارہ ہزار فائلوں کو تلف کیا گیا ان میں سے کسی کا تعلق مہاتما گاندھی کی ہلاکت سے نہیں ہے ۔ کانگریس کے ترجمان شکیل احمد نے کہا کہ نئی نسل سے اپنے ماضی کو چھپانے کے لئے ایسا کیاجارہا ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس کا تعین کرنے کے لئے غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے کہ کس قسم کی فائلوں کو تلف کیا گیا اور کس سطح پر یہ فیصلہ کیا گیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف الزام نہیں لگا رہے ہیں اور میڈیا اطلاعات کی بنیاد پر مطالبہ کررہے ہیں چونکہ الزامات لگائے گئے ہیں حکومت کو شبہات دور کرنے چاہئے۔

Not messing with files on country's history: Home Ministry

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں