حافظ سعید سے رام دیو کے ساتھی کی ملاقات پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

حافظ سعید سے رام دیو کے ساتھی کی ملاقات پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
26/11حملوں( ممبئی دہشت گردانہ حملوں) کے سازشی ذہن حافظ سعید سے یوگا گرو رام دایو کے ایک قریبی ساتھی وید پرتاپ ویدک کی ملاقات پر آج راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور وقفہ سوالات میں خلل پڑا۔ حافظ سعید سے ویدک کی ملاقات کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر دکھائی گئیت ھی جس پر ایک زبردست تنازعہ چھڑ گیا ۔ آج جیسے ہی ایوان بالا کا اجلاس شروع ہوا، شور وغل برپا ہوگیا اور اجلاس کو15منٹ کے لئے ملتوی کردینا پڑا ۔ کانگریس نے سوال کیا کہ اگر ویدک کو ایک قاصد کی حیثیت سے بھیجا گیا تھا تو متعلقہ ذرائع کو کیوں استعمال نہیں کیا گیا ۔ قائد اپوزیشن غلا م نبی آزاد نے کہا کہ انہیں بڑی حیرت ہے کہ ویدک جو ایک سینئر صحافی ہیں، ایک قاصد بتائے جاتے ہیں۔ آزاد نے پوچھا کہ’’یہ انتہائی تعجب کی بات ہے کہ ویدک ایک ثالث ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اس مشن پر انہیں کس نے بھیجاتھا ؟‘‘۔کانگریس رہنا آنند شرما نے کہا کہ’’یہ کوئی چھوٹا مسئلہ نہیں ہے۔ وہ (ویدک) محض ایک صحافی نہیں ہیں ۔، یہ شخص ایک قاصد ہونے کا دعویٰ کرتا ہے ۔ ایسی ملاقات ، عہدیداروں کو علم و اطلاع کے بغیر نہیں ہوسکتی ۔ وزارت خارجہ کو بیان دینا پڑے گا ۔‘‘وزیر فینانس ارون جیٹلی نے وضاحت کی کہ ویدک کو حکومت کے کسی نمائندہ کی حیثیت سے نہیں بھیجا گیا تھا ۔’’جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ، حافظ سعید ایک دہشت گرد ہے ۔ اگر کوئی صحافی اپنی شخصی حیثیت میں اس سے(حافظ سعید سے) ملاقات کرتا ہے تو حکومت کا اس سے کوئی سروکار نہیں ہے’‘‘۔ صدر نشین ایوان حامد انصاری نے ارکان کو خاموش رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ اگر ویدک نے کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تو قانون اپن اکام کرے گا ۔ تاہم اپوزیشن ارکان اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور ویدک کے مسئلہ پر ایوان میں شوروغل برپا کیا ۔ اس بیچ اجلاس دوپہر تک ملتوی کردیا گیا ۔ ویدک نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 2جولائی کو لاہور میں حافظ سعید سے ملاقات کی اور ایک گھنٹہ تک ان سے بات چیت کی ۔ انہوں نے(ویدک) نے بتایا کہ میں نے ایک صحافی کی حیثیت سے 26/11کے سازشی سے ملاقات کی ۔
اسی دوران یوگا گرو رام دیو نے کہا ہے کہ حافظ سعید سے دید پرتاپ ویدک کی ملاقات کے بارے میں وہ(رام دیو) ویدک سے بات چیت کریں گے۔ تاہم یوگا گرو نے یہ کہتے ہوئے ویدک کی مدافعت کی کہ ویدک نے ضرور ایک صحافی کی حیثیت سے اس دہشت گرد سے ملاقات کی ہے۔ رام دیو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ میں ویدک سے بات کروں گا ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ویدک نے حافظ سعید سے ملاقات کی ہے تو انہوں نے (ویدک نے) سعید کے دل کی حالت کو بدلنے کی کوشش ضرورکی ہوگی ۔ ویدک ایک مشہور صحافی ہیں اور جب ایک صحافی کسی پس منظر میں، کسی شخصیت سے ملاقات کرتا ہے تو وہ بھلائی کے لئے ہوتی ہے اور اس شخص کی توقعات معلوم کرنے کے لئے ہوتی ہے ‘‘۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ لاہور میں صدر جماعت الدعوہ حافظ سعید سے ویدک کی ملاقات کی ایک تصویر سماجی میڈیا پر گشت کرائی گئی ہے۔ رام دیو نے ویدک کو ایک قوم پرست قرار دیا ۔ تاہم یہ بھی کہا کہ حافظ سعید ، ہمارے ملک کا ایک دشمن ہے اس لئے کوئی بھی ہندوستانی کبھی بھی اس کو ایک دوست نہیں سمجھ سکتا ۔ پی ٹی آئی کے بموجب کانگریس نے حافظ سعید سے ویدک کی ملاقات پر پیدا تنازعہ پر حکومت کو اندرون و بیرون پارلیمنٹ گھیرے میں لینے کی کوشش کی ہے ۔ اور پوچھا کہ آیا حکومت نے اس ملاقات کے لئے اپنی منظوری دے تھی؟دوسری جانب حکومت نے ملاقات سے اپنی لاتعلقی کااظہار کیا ہے ۔

RS chaos after Ramdev man meets 26/11 plotter Hafeez Saeed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں