برکس ڈیولپمنٹ بنک کی تجویز کے ساتھ وزیر اعظم کی برکس قائدین سے آج ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-15

برکس ڈیولپمنٹ بنک کی تجویز کے ساتھ وزیر اعظم کی برکس قائدین سے آج ملاقات

فوٹالیزا(برازیل)
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی برکس قائدین کے ساتھ تمام 5ارکان کے لئے یکساں مواقع کے ساتھ برکس ڈیولپمنٹ بینک قائم کرنے کی تجویز کے ساتھ اپنے پہلے ہمہ قومی مذاکرات کا آغاز کریں گے ۔ ہندوستان یکساں حصہ داری میں خاص دلچسپی رکھتا ہے ، کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ آئی ایم ایف، عالمی بنک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرح اس میں بھی ہندوستان کے ساتھ ناانصافی ہو۔ ان بینکوں میں امریکہ اور جاپان جیسے امیر ممالک کی بالادستی ہے ۔ برکس کانفرنس کا کل آغاز ہوگا ۔ اس موقع پر مودی ، صدر چین زی جنگ پنگ اور صدر روس ولادیمیر پوٹین سے راست مذاکرات کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات اور بین الاقوامی مالیاتی آرکیکیچر جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ اپنے پہلے بیرونی دورے مین نریندر مودی نے برلن میں مختصر توقف کیا اور آج دوپہر برازیل پہونچے ۔ ان کے ایجنڈے میں5قومی پلیٹ فارم کے ذریعہ علاقائی اور عالمی امور میں ہندستان کو موثر رول دکانے کی مساعی شامل ہے۔ یاد رہے کہ برکس میں دنیا کی آبادی کا40فیصد حصہ ہے ۔

India likely to get first presidency of BRICS Development Bank

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں